urdu news, UAE voice prime minister arrived Pakistan 0

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان کا استقبال کیا۔ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ شیخ عبد اللہ بن زاید وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا، جن میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون، علاقائی سلامتی اور عوامی روابط پر خاص توجہ دی جائے گی۔

urdu news, UAE voice prime minister arrived Pakistan

بلتستان یونیورسٹی ،طلبہ کے خدشات اور مطالبات کو توجہ سے سنا، اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی،یونیورسٹی آف بلتستان کی انتظامیہ، فیکلٹی، اور طلبہ و طالبات، صوبائی حکومت ،ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی تہہ دل سے شکر گزار ہے

جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات، ریڈزون جانے والے راستے بند

50% LikesVS
50% Dislikes

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں