urdu news, Turbat Remote-Control Bomb Attack 0

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 5 لیویز اہلکاروں سمیت 6 زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں لیویز فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، ایس ایس پی کیچ کیپٹن ( ر) زوہیب محسن بلوچ نے ڈان نیوز کو بتایا کہ دھماکے میں 5 لیویز اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی ہیں مزید تفیش جاری ہے، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر محفوظ رہے ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

urdu news, Turbat Remote-Control Bomb Attack

50% LikesVS
50% Dislikes

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 5 لیویز اہلکاروں سمیت 6 زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں