اسسٹنٹ کمشنر روندو محمد حسین بٹ نے ٹنلز بناؤ زندگی بچاؤ مہم کے لئے گلگت سے سکردو پیدل سفر کرنے والی ٹیم کا شنگوس کے مقام پر استقبال , جہاں رات قیام کے بعد کل دوبارہ سے پیدل مارچ کا آغاز کریگا

اسسٹنٹ کمشنر روندو محمد حسین بٹ نے ٹنلز بناؤ زندگی بچاؤ مہم کے لئے گلگت سے اسکردو پیدل سفر کرنے والی ٹیم کا شنگوس کے مقام پر استقبال , جہاں رات قیام کے بعد کل دوبارہ سے پیدل مارچ کا آغاز کریگا
رپورٹ. 5 سی این نیوز
بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن ( کے آیی یونٹ ) کے طلبإ نے پیدل مارچ کا آغاز کیا ہے۔۔پیدل مارچ کا مقصد ٹنل بناو زندگی بچاو ہے۔
مارچ روندو کے گیٹ وے شنگوش کے مقام پر پنچ گیا ۔جہاں رات قیام کے بعد کل دوبارہ سے پیدل مارچ کا آغاز کریگا۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر روندو محمد حسین بٹ نے شنگوس کے مقام پر پیدل مارچ کرنےوالے طلبإ کا استقبال کیا اور ریفریشمنٹ اور فرسٹ ایڈ فراہم کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ بلتستان والوں کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔آیے روز قیمتی جانوں کا ضایع ہونا افسوس ناک ہے۔۔۔ ٹنلز نہ ہونے کی وجہ سے اب سینکڑوں لوگ دوران سفر اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں ۔
شاہراہِ بلتستان پر ٹنلز کی تعمیر کے حوالے سے بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آیی یو یونٹ نے جو آگاہی و شعور دینے ک آغاز کیا ہے ۔۔۔جو لایق تحسین یے ان طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے ۔۔۔۔میں روندو کے عوام اور جوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ان کا شاندار استقبال کریں اور جس مقصد کے لیے یہ مارچ کر رہے ہیں کامیاب کرانے میں اپنا کرادار ادا کریں۔
اس موقع پر اے سی روندو نے طلبإ کو ریفریشمنٹ تقسیم کیا اور ریسکیو 1122 نے فرسٹ ایڈ فراہم کیا۔۔

urdu news, Tunnel Build Save Lives movement
آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025, چیمپئن ٹرافی کی تایخ اور فاتحین کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے دو میگاواٹ یچھلیتو پاور ہاوس کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے ایک یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں