گانچھے پاک فوج کے زیر اہتمام سکسا چھوربٹ اور سلترو سیت میں تربیتی ٹرینگ اختتام
گانچھے پاک فوج کے زیر اہتمام سکسا چھوربٹ اور سلترو سیت میں تربیتی ٹرینگ اختتام
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این
گانچھے پاک فوج کے زیر اہتمام سکسا چھوربٹ اور سلترو سیت میں تربیتی ٹرینگ اختتام ۔ہنرمند افراد معاشرے کی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔عباس علی ڈپٹی کمشنر گانچھے
ضلع گانچھے کے دورافتادہ اور باڈر کے پاس گاوں چھوربٹ اور سلترو کے نوجوانوں کےلئے پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تربیتی کورسس کا انعقاد کئے تھے جو عرصہ دو سے تین ماہ سے جاری تھیں جن میں کمپوٹر سکلز وفری لانسنگ آئیڈیاز,پلمبرنگ, ترکھان,الیکٹریشن وغیرہ کے کورسس شامل تھے ۔کورس مکمل کرنےوالے ہنر مندوں کو اسناد دینے اور اس بیج کو فارغ کرنےکے سلسلے میں آج اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی عباس علی ڈپٹی کمشنر گانچھے تھے ۔انہوں نے اپنی خطاب میں پاک فوج کی طرف سے دفاع وطن کے ساتھ ساتھ عوام کا خیال رکھتے ہوۓ اس طرح کے ٹرینگ کے انعقاد کو سراہا اور قوموں کی ترقی میں اس طرح کے ہنر مند افراد پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر پاک فوج کے اقدامات کہ تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اگے بھی ایسے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے اس کورس میں سیکھنے والے افراد سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ وہ ان سیکھے ہوۓ علوم وہنر کو اپنے عملی زندگی میں استعمال کرتے ہوۓ اپنے پاوں پر کھڑے ہوجائیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔ ان کورسس سے کثیر تعداد میں نوجوان خواتین و حضرات استفادہ کر چکے ہیں ۔
ڈپئی کمشنر گانچھے آج ہی کے دن سلترو سیت میں کیسر ویلفیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامینٹ کے فائنل سیشن کے مہمان خصوصی بھی تھے۔انہوں نے نوجوانوں کی صحت کے لئے کھیل کود اور ورزش کو مفید قرار دیا اور بتایا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں کھیل کود کے مواقعے فراہم کریں گے اور اپنی مدد آپ کی جانے والی ایسے تمام تعمیری سرگرمیوں اور اقدامات کی ہر ممکن تعاون اور حوصلہ افزائی کریں گے۔
Urdu news, training session ended