قصور میں منی وین نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
قصور میں منی وین نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، آج صبح قصور میں ایک منی وین نالے میں گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا جہاں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی منی وین نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 کی شناخت مقصود، سنی، سلیم، عمران اور لبا کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستان میں سڑک حادثات کافی عام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثے کے لیے خطرناک ممالک میں شمار کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کے پاس ٹریفک حادثات کے لیے دنیا کے بدترین ریکارڈز میں سے ایک ہے، پاکستان میں ائے روز ٹریفک حادثات میں ہزاروں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں. جس کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک قوانیں پر عمل درامد نہ ہونا، اور گاڑیوںکی فٹنس بھی بتایا جاتا ہے .
urdu news, traffic accident
شگر، جبری مشقت اور اس کے روک تھام کیلئے ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس
>گلگت سال رواں کا شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکیا گیا