گزشتہ روز دن بھر کیا کچھ ہوا، اہم خبروں کی جھلکیاں، پاک بھارت کشیدگی، مارکیٹوں میں زندگی بچانے والی اہم ادویہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گزشتہ روز دن بھر کیا کچھ ہوا، اہم خبروں کی جھلکیاں، پاک بھارت کشیدگی، مارکیٹوں میں زندگی بچانے والی اہم ادویہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی
(1) چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
(2) بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بےنقاب کرنے کیلیےحکومت متحرک، ترکیہ،یونان اور سویڈن کی حمایت حاصل کرلی
(3) پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ
(4) ابدالی میزائل زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر
(5) آئی ایم ایف نے بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا؛ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان
(6) واہگہ بارڈر: قومی پرچم اتارنے کی تقریب، فضا جیوے پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی
(7) پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئر لائنز کو 200 کروڑ سے زائد کا نقصان
(8) وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے
(9) پاک بھارت کشیدگی، مارکیٹوں میں زندگی بچانے والی اہم ادویہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی
(10) پاکستان نے پابندی کے باوجود ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بھارت میں ملی نغمہ چلوا دیا
(11) پاک بھارت کشیدہ صورتحال: لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
(12) ملک کے دفاع کیلئے ایک مردِ مومن آرمی چیف جنرل عاصم منیر میسر ہے، وہ حافظ قرآن اور پکا مسلمان ہے۔ رانا ثنا اللہ
(13) ہری پور: پی ٹی آئی رہنما اور معروف وی لاگر علی زئی کے بھائی، اویس خان علی زئی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت، انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا
(14) موٹر سائیکل چوری کا الزام، اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص ٹاور پر چڑھ گیا
(15) پہلگام واقعہ: بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
(16) بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ
(17) بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی
(18) پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ، آئندہ کسی جہاز کے آنے پر پابندی عائد
(19) باکسنگ مقابلہ: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
(20) خیبرپختونخوا: فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں مطلوب دہشت گرد سمیت 5 خارجی ہلاک
(21) پاک-بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان
(22) فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے، سلمان اکرم راجہ
(23) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر ساجد میر 86 برس کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال کرگئے
(24) پروفیسر ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ساجد میر کی عمر 86 برس تھی، فیملی ذرائع
(25) دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا
(26) بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ
(27) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند
(28) پی ایس ایل میچز پر پابندی کا جواب؛ آئی پی ایل بھی پاکستان میں بند
(29) مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اب کسی بل میں چھپ گیا ہے، فیاض الحسن چوہان
(30) بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائکس کا ثبوت طلب کر لیا
(31) پہلگام ڈرامے پر کشمیری بزرگوں کا جذبہ قابلِ دید؛ بھارتی میڈیا کو آئینہ دِکھا دیا
(32) پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کی 7 ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے؛ بنگلادیشی میجر جنرل
(33) نئے پوپ کا انتخاب؛ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر پوسٹ کرکے تنازع کھڑا کر دیا
(34) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا گیا
(35) یوم آزادی صحافت، یونیسکو کے تعاون سے صحافیوں کیلئے فیلوشپ کا اعلان
(36) عالمی یوم آزادئ صحافت، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر صحافیوں کا مظاہرہ
(37) کراچی یونین آف جرنلسٹس اور کراچی پریس کلب کا پیکا ایکٹ کی فوری واپسی کا مطالبہ
(38) وہاڑی: دسویں کلاس کی طالبہ سے اسکول لے جانے اور لانے والے رکشہ ڈرائیور کی 4 ماہ تک زیادتی
(39) پنجاب: وہاڑی میں طالبہ کو قتل کی دھمکیاں دیکر 4 ماہ تک زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
(40) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا
(41) سینئر پی ٹی آئی رہنما کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقات، عمران خان کیخلاف ’جعلی‘ مقدمات سے آگاہ کیا
(42) ’’مودی دہشت گرد ہے‘‘ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ
(43) بھارتی قید میں موجود بیگناہ پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بے نقاب
(44) پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی: شیر افضل مروت
(45) وزیر خزانہ کا اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ
(46) محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
(47) مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارش کا امکان
(48) ملک بھر میں گرمی کا سلسلہ جاری، گزشتہ 65 برسوں میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ
(49) کراچی؛ نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی بھرمار، منڈی میں کے پی، کشمیر، وی آئی پی اور پنجاب بلاکس قربانی کے جانوروں سے بھر گئے
(50) یورپی یونین کا پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ، تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
(51) پہلگام واقعے سے پھر ثابت ہواکہ سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو ہی پہنچتا ہے: میر واعظ عمر فاروق
(52) فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہوگئی
(53) کراچی: عید الاضحیٰ کیلئے جانور خریدنے میرپور خاص جانیوالے بیوپاری راستے میں لُٹ گئے
(54) کراچی: نوشکی آئل ٹینکر دھماکا: مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، اموات 8 ہوگئیں
(55) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا
(56) پاکستان 2047 میں بھارت سے آگے نکل جائے گا۔ پروفیسر احسن اقبال
(57) جامعہ کراچی میں پانی کی متاثرہ لائن کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی کل شروع ہوگی
(58) بلوچستان میں رواں برس کانگو وائرس کا چوتھا کیس سامنے آگیا
(59) ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں، یہ دو ملکوں میں نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے: پاکستانی سفیر
(60) کینالز سے متعلق بلاول کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیا جائے گا، علی محمد
(61) اسحٰق ڈار کے ساتھ گفتگو میں یونانی وزیر خارجہ کا پہلگام واقعے کی شفاف انکوائری کی تجویز کا خیرمقدم
(62) لکی مروت میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک
(63) ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
(64) یورپی یونین کا پاکستان اور بھارت پر خطے میں امن برقرار رکھنے، بات چیت آگے بڑھانے پر زور
(65) لاہور: جہیز میں آیا زیور نا دینا بہو کو مہنگا پڑ گیا، سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنادیا
(66) لاہور: محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا
(67) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ممتاز مصنف محمد کمال پاشا انتقال کرگئے
(68) کراچی: چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق
(69) راولپنڈی: چینی کال سینٹر میں نقب زنی کرنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار
(70) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے
گزشتہ روز دن بھر کیا کچھ ہوا، اہم خبروں کی جھلکیاں، پاک بھارت کشیدگی، مارکیٹوں میں زندگی بچانے والی اہم ادویہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی
گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل نظام کے حوصلہ افزا نتائج، عوام کا اعتماد بڑھنے لگا، جی بی پے کے ذریعے تمام بلز کی ادائئگی ممکن بنا دیا
urdu news, top news headlines