گزشتہ دن بھر کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گزشتہ دن بھر کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان
(1) صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز، نوابشاہ سے کراچی منتقل
(2) مستونگ: اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کا دھرنا جاری، خواتین کی رہائی کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن
(3) افغان حکومت کا پاکستان سے پناہ گزینوں کی ملک بدری شروع نہ کرنے کا مطالبہ
(4) کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کو رہا کردیا گیا
(5) پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم، 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن لوٹ گئے
(6) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان
(7) میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 700 ہوگئیں
(8) پاکستان نے میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا
(9) میرے چہرے کی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ ہم عمران خان کو بہت جلد رہا کروا لیں گے، اعظم خان سواتی
(10) اڈیالہ جیل حکام نے سلمان اکرم راجہ اور دیگر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے روک دیا
(11) ملاقات کے دوران عمران خان اور بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے، رہنما پی ٹی آئی
(12) جیل حکام نے اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، انصر کیانی اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی
(13) لاہور: محسن نقوی کی شہید کیپٹن محمد علی کے اہلخانہ سے ملاقات، عظیم قربانی کو خراج عقیدت
(14) دبئی: محنت کشوں کیلئے انوکھی عید ملن، عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں
(15) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطینی طلبہ کے ساتھ عید الفطر منانے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد
(16) صدر زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش
(17) سابق پاکستانی کرکٹر عثمان قادر آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کیلئے پرعزم
(18) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد
(19) امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک رکن کا ٹرمپ کے خلاف 15 گھنٹے سے خطاب جاری
(20) فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو، عید پر راکھی ساونت کیلئے مفتی قوی کا پیغام
(21) بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا، 17 افراد ہلاک
(22) کراچی میں بارش کا امکان نہیں، آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
(23) سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے : شہباز شریف
(24) ٹنڈوالہ یار: کراچی سے آنے والے چار نوجوان دوست کار نہر میں گرنے سے جاں بحق
(25) بہاولپور : پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
(26) کراچی: کورنگی میں چار روز سے زیرزمین بھڑکتی آگ کو نہ بجھایا جا سکا، وجوہات تاحال نامعلوم
(27) نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سست رفتاری مہنگی پڑ گئی، قومی ٹیم پر جرمانہ عائد
(28) لاہور؛ جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
(29) لاہور میں عید کے روز چوری کی بڑی واردات، گھر سے دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چوری
(30) پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان
(31) لاہور: 11 سالہ بچے سے 4 لڑکوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، 3 ملزم گرفتار
(32) علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم کو پن بجلی منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے خط
(33) لوئر دیر : گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 زخمی
(34) ٹانک کے علاقے اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
(35) ملائیشیا: دارالحکومت کوالالمپور کی گیس پائپ لائن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 100 سے زائد افراد زخمی
(36) کے پی سے سینیٹ کی 11 نشستیں سال گزرنے کے بعد بھی خالی
(37) وزیراعظم کا وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت صوبائی گورنرز کو فون، عید کی مبارکباد
(38) کراچی: گلشن اقبال میں ٹیرس اپارٹمنٹ کی بالکونی گرنے سے چار افراد زخمی
(39) طلال چوہدری کی برطانوی وزرا سے ملاقاتیں، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور
(40) نشتر ہسپتال کی ڈاکٹر کا شعبہ پلمونالوجی کے سربراہ پر ہراسانی کا الزام، معاملہ کمیٹی کے سپرد
(41) پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی اسٹاک مارکیٹوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط
(42) فوج اور ریاست ملک میں قیام امن میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، گورنر خیبرپختونخوا
(43) عید کے پہلے روز پنجاب میں 2611 ٹریفک حادثات میں 26 افراد جاں بحق
(44) سیکورٹی خدشات، سندھ کے علاقے جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا
(45) سرفرار بگٹی کو بی این پی مینگل کیساتھ معاملات طے کرنے کا مشورہ دیا : ڈاکٹر عبدالمالک
(46) میر پور خاص : موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق ، تین زخمی
(47) کامونکی میں ٹریفک حادثے کے دوران 3 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
(48) غذر: تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع
(49) مارچ 2025 دس سال میں سکیورٹی کے اعتبار سے خطرناک ترین مہینہ قرار
(50) کراچی کے علاقے کورنگی میں 4 روز سے لگی آگ کو لوگوں نے تفریح کا ذریعہ سمجھ لیا
urdu news, top news headlines