بلتستان، معیاری اور مصدقہ کھادوں اور دوسرے زرعی اجناس بیج اور کیڑے ما ادویات کی دستیابی/سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر ایگریکلچر بلتستان کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، کمشنر بلتستان
بلتستان، معیاری اور مصدقہ کھادوں اور دوسرے زرعی اجناس بیج اور کیڑے ما ادویات کی دستیابی/سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر ایگریکلچر بلتستان کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، کمشنر بلتستان
کمشنر بلتستان ڈویژن نے بلتستان میں عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے معیاری اور مصدقہ کھادوں اور دوسرے زرعی اجناس بیج اور کیڑے ما ادویات کی دستیابی/سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر ایگریکلچر بلتستان کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، عوامی سطح پر یہ شکایات عام ہے کہ چونکہ بلتستان میں دستیاب کھادیں اور دیگر ان پٹس یا تو ملاوٹ شدہ ہوتی ہے یا غیر معیاری اور جعلی ہیں جس سے زمینی ساخت اور زرخیزیت کو شدید خطرات کے ساتھ ساتھ پیداواری صلاحیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔اس اہم مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر زاکر حسین،مجسٹریٹ سکردو۔قاضی ممتاز کی سربراہی میں ٹیم کے ہمراہ سکردو مارکیٹ میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا بدھ کے روز سکردو میں موجود کھاد ڈیلرزاور بیچ سیلرز کے دکانوں پر چھاپے مارے اس دوران ایک دکان پر غیر معیاری اورذائد المیعاد بیج پائے جانے پر سیل کردیا گیا چھاپوں کے دوران مارکیٹ میں کھاد کی عدم دستیابی پر دکانداروں سے سوال کرنے پر بتایا گیا کہ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے روڈ بلاک ہے اور مال بلاک میں پھنسا ہوا ہے جس کے باعث کسانوں کو بھی مشکلات درپیش ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر بلتستان نجیب عالم نے کسانوں کی شکایات اور علاقے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کمیٹی تشکیل دی جس میں محکمہ زراعت ،پی سی ایس آئی آر ،اسسٹنٹ کمشنر ، ای ٹی آئی ،ایس ڈی پی او سکردو ممبرز ہیں۔ کمشنر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں غیر معیاری کھاد،غیر معیاری بیچ ،غیر معیاری ادویات سمیت ذائد المعیاد بیچ اور ادویات کی روک تھام قیمتوں کا تعین، سرٹیفائیڈ کھاد کے حوالے سے گفت وشنید کی گئی تھی اور متفقہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر مجسٹریٹ سکردو کی سربراہی میں محکمہ زراعت کے نمائندوں اور پولیس کے ہمراہ مارکیٹ کا معائنہ کیا جائے گا کمشنر بلتستان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مجسٹریٹ سکردو کی سربراہی میں مارکیٹ کا معائنہ کیا گیا اس دوران ایک دکان سے غیر زائد المیعاد بیج پائے جانے پر سیل کردیا ہے جبکہ کھاد ڈیلرز کے دکانوں کا بھی معائنہ کیا گیا لیکن مارکیٹ میں روڈ بند ہونے کے باعث کھاد نہ ہونے کے برابر تھی اور غیر معیاری کھاد نہیں پایا گیا چھاپوں کا یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور روزانہ رپورٹ کمشنر بلتستان کو ارسال کی جائے گی انہوں نے کسانوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر معیاری بیج ،کھاد اور ادویات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو مطلع کریں تاکہ ان کے شکایات کا ازالہ جلد از جلد ہو سکے
urdu news, to ensure the availability/supply of quality and certified fertilizers