شگر گرلز ہائی سکول چھوترون شگر میں تین روزہ فائنینشل لیٹریسی ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہوگئے
شگر گرلز ہائی سکول چھوترون شگر میں تین روزہ فائنینشل لیٹریسی ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہوگئے
رپورٹ،عابد شگری 5 سی این نیوز
گرلز ہائی سکول چھوترون شگر میں تین روزہ فائنینشل لیٹریسی ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہوگئے۔ماسٹر ٹرینر محمد جمال نے احسن طریقے سے اپنی سیشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔اس سیشن کو کامیاب بنانے میں ڈی ڈی او ہائی اسکول تسر محمودی اور ماسٹر ٹرینر اسلم ناز کے کاوشیں لائق تحسین ہے۔اسلم ناز نے اس سیشن میں بطور فوکل پرسن اپنی خدمات جاری رکھا۔ٹرینگ سیشن میں یونین کونسل تسر کے پہلی گاؤں پیوشو تا یونین کونسل باشہ کے آخری گاؤں ارندو تک کے سرکاری اور نجی اساتذہ کرام نے شدید برفباری کے موسم میں ہزاروں مشکلات کے باوجود اپنی حاضری کو یقینی بناکر اس تین روزہ فائنینشل لیٹریسی ٹریننگ سیشن کو کامیاب بنایا۔اس موقع پر ڈی ڈی او ہائی اسکول تسر مہدی علی محمودی نے ماسٹر ٹرینر محمد جمال اور تمام شرکاء کے لیے اپنے دولت سرا میں 3 بجے چاۓ کے ساتھ ساتھ دور دراز سے تشریف لائے ہوئے اساتذہ کرام کے لیے اپنی ذاتی گھر رہائش کابندوست کیا جو کہ ایک مخلص،فرض شناس،علم دوستی،علاقہ کے ساتھ ہمدردی اور خاص کر تعلیم اور تعلیمی نظام کے ساتھ الفت ومحبت کا ایک اہم خصوصیت ہے۔جو کہ معاشرے کے ہر فرد یا ایک ٹیچر کے لیے بہت مشکل ہے۔شرکاۓ ٹرینگ سیشن نے ٹرینر جمال کے قیمتی الفاظ سے بہت کچھ حاصل کیا اور کافی داد بھی دیا۔اپنے تمام تر سوالات کے جوابات واضح طور پر سمجھانے پر بہت خوشی محسوس کی اور مزید بھی اسی طرح کے سیشن کے انعقاد کرنے کی تاکید کی۔اور اسی سیشن کو انعقاد کرکے کچھ سیکھنے کا گھر کے دہلیز پر فراہم کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر شگر فاروق احمد خان اور ڈی ڈی او ہائی اسکول تسر مہدی علی محمودی اور متعلقہ ادارے کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔کثیر تعداد میں اساتذ اس سے مستفید ہوۓ اور امید ہے کہ اساتذہ کرام نے ان سے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور طلباء کو بھی بھی بہتر طریقے سے سمجھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔
Urdu news, three-day financial literacy training session concluded