شگر ریونیو اور فنانس ایکٹ اور صحت کارڈ کے خاتمے کے خلاف احتجاج کا تیسواں روز اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کل پر پورے ضلع میں مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال۔ جگہ جگہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

شگر ریونیو اور فنانس ایکٹ اور صحت کارڈ کے خاتمے کے خلاف احتجاج کا تیسواں روز اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کل پر پورے ضلع میں مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال۔ جگہ جگہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
شگر گلگت بلتستان بھر کی طرح ضلع شگر میں گندم کی قیمت میں اضافہ ، ریونیو اور فنانس ایکٹ اور صحت کارڈ کے خاتمے کے خلاف احتجاج کا تیسواں روز اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کل پر پورے ضلع میں مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال۔ جگہ جگہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ گلگت بلتستان حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حسن شگری ایڈوکیٹ اور محمد ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج احتجاج کے ساتھ تعاون کر ملی بیداری کا ثبوت دیا ہے۔ عوام کے حقوق لیے بغیر احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ پلان بی تحت مکلمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رکھیں گے۔ اس وقت سارے نمائندے اسلام آباد میں عیاشی کر رہے ہیں۔ہمارے منتخب کردہ نمائیندے چھے لاکھ تنخواہ اور گاڑی کے مزے لوٹ رہے ہیں عوام پچھلے ایک ماہ سے سے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں۔اسمبلی میں موجود وزراء اور وزیر اعلی اپنے عیاشی کے لیے عوام کے اوپر ناجائز ٹیکس نافذ کر رہے ہیں۔ جن کو ہم نے ہمارے حقوق کے تحفظ کےلیے اسمبلی میں بھیجا تھا وہ اسلام آباد میں عیاشی کر رہے ہیں۔ حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافہ ، ریونیو اور فنانس ایکٹ کے بعد صحت کارڈ ختم کر کے ظلم کی انتہا کر دی۔ یہ حکومت عوام ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ پہلے بہت سے چیزوں پر سبسڈی دی جاتی تھیں اب صرف گندم رہ گیا ہے وہ بھی غریب عوام سے چھینا منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔ جب تک غریب عوام کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتے احتجاج جاری رہےگا۔ اگر حکومت نے اسی طرح عوام کو نظر انداز کرتا رہا تو شگر کے عوام سکردو کی طرف لانگ مارچ کریں۔
urdu-news-thirtieth-day-of-protest-against-sgar-revenue-and-finance-act

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں