شگر موجودگی حالات میں جوانوں کا بیدار رہنا ضروری ہے تاکہ دشمنوں کے عزائم سے بروقت شناسائی حاصل ہو، آغا علی
شگر موجودگی حالات میں جوانوں کا بیدار رہنا ضروری ہے تاکہ دشمنوں کے عزائم سے بروقت شناسائی حاصل ہو آغا علی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر جامع مسجد چھورکا میں تنظیم سرباز امام زمان چھورکا کی صدارتی انتخاب کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی آغا علی رضوی صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم تھے اس موقع پر آغا علی رضوی صاحب نے جوانان چھورکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودگی حالات میں جوانوں کا بیدار رہنا ضروری ہے تاکہ دشمنوں کے عزائم سے بروقت شناسائی حاصل ہو اور اس حساب سے اپنے لائحہ عمل طے کیا جاسکے جوانوں کی زمہ داری ہے کہ اپنے علاقے میں اسلامی اقدار کے خلاف ورزیوں پر نظر رکھے اور ان کے روک تھام کے لئے کوشش کرے۔ آغا صاحب نے سرباز امام زمان کے زمہ داران کو رابطے میں رہنے اور مل جل کر اسلام کی سر بلندی کے لئے کوشش کرنے کی تلقین کی ہے اور ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا ہے ۔ اس موقع پر سرباز امام زمان کی سابق صدر آغا علی موسوی کے ایران میں حصول علم کے سلسلے میں جانے کی وجہ سے صدارت کی سیٹ خالی تھی جس کے لیے محمد شکیل کو صدر منتخب کیا گیا ہے جو کہ اپنی کابینہ کا انتخاب کرے گا تعداد شرکاء تقریباً 100 سے زائد شریک تھے
Urdu news, the young men to stay awake in the presence