نمنٹ ڈگری کالج سکردو میں منعقد کردہ تین روزہ کیرئیر فیسٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، نوجوانوں نے خوب سراہا
نمنٹ ڈگری کالج سکردو میں منعقد کردہ تین روزہ کیرئیر فیسٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، نوجوانوں نے خوب سراہا
urdu news, The three-day career fest organized at Degree College Skardu concluded successfully
گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو میں منعقد کردہ تین روزہ کیرئیر فیسٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر/، تین روزہ تعلیمی فیسٹیول میں 12000 سے زائد طلباء و طالبات کی شرکت/ 60 سے زائد مختلف شعبوں میں وسیع تجربات کے حامل ماہرین نے طلباء کو پیشہ وارانہ تجربات سے آگاہ کیا/45 سے زائد تعلیمی اور دیگر اداروں نے آگاہی سٹالز لگائے
سکردو: گلگت بلتستان حکومت کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو میں منعقد کیا گیا تین روزہ کیرئیر فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔ 22 ستمبر سے شروع ہونیوالے تین روزہ کیرئیر فیسٹیول کے دوران طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اور طلباء کو ان کے ذہنی میلان اور جدید دور کے رحجانات کے مطابق درست مستقبل کے تعین کیلئے رہنمائی فراہم کرنے ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین نے اپنے پیشہ وارانہ زندگی کے تجربات سے آگاہ کیا۔کیرئیر فیسٹ کا آخری دن خصوصی طور پر طالبات کیلئے مختص کیا گیا تھا اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے اسکولوں اور کالجوں کی طالبات کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔ ملک بھر کی نامور جامعات ، کارپوریٹ اور دیگر پیشہ وارانہ اداروں نے معلوماتی اسٹالز لگائے اور طلبا کو مطلوبہ آگاہی دی گئی۔
urdu news, The three-day career fest organized at Degree College Skardu concluded successfully
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بلتستان میں کیرئیر فیسٹ کے انعقاد کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلتستان میں اس تعلیمی فیسٹیول کے انعقاد سے پاکستان سمیت دنیا بھر کو امن کا ایک مثبت پیغام گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے عوام تعلیم دوست اور امن پسند ہیں اور بلتستان میں پہلی بار کیرئیر فیسٹیول کے انعقاد سے تعلیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ صوبائی حکومت نے معیاری تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح قرار دیا ہے اور تعلیمی شعبے میں چیف سیکریٹری کی قیادت میں گزشتہ سال سے دور رس اقدامات اور اصلاحات کی گئی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
تقریب سے صوبائی اسمبلی کی ممبر کلثوم فرمان نے بھی اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے خصوصی طور پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد کی تعلیم کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کو طلباء کے روشن مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے سکردو میں پہلی بار خواتین کیلئے چیمبر آف کامرس کے قیام کو بھی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔
اختتامی تقریب سے معروف نیورو لینگویسٹ منیر احمد، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ہیومن ریسورس ہیڈ محمد ثقلین، نیشنل ڈیزاسٹر ریسک منیجمنٹ کے موسمیاتی تبدیلی کے شعبے کے سربراہ محمد فواد حیات اور ماوئینٹین شاپ کی سربراہ عزیزہ صالح نے بھی خطاب کیا اور طالبات کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے مطابق مستقبل کے فیصلے کرنے پر زور دیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ اور گلگت بلتستان کے طلباء کو انکے گھر کی دہلیز پرجدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور تعلیمی شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات اور اصلاحات کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں شرح داخلہ میں گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور نجی اسکولوں سے طلباء کی بڑی سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے کیلئے پر عزم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری سے ہی ہنر مند اور باصلاحیت افرادی قوت تیار ہوگی، جو گلگت بلتستان کو خوشحال خطہ بنانے کے جذبے سے سرشار ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلتستان میں کیرئیر فیسٹ کے انعقاد سے خطے کے پر امن اور مثبت روایات کو ایک نئی جہت ملی ہے اور گلگت بلتستان بھر سے طلبہ و طالبات کی یہاں آمد سے نہ صرف امن و آشتی کو فروغ ملا ہے بلکہ گلگت بلتستان کا متنوع ثقافتی تشخص بھی اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کے انفرا سٹرکچر کی بہتری، قابل اساتذہ کی تعیناتی اور تربیت اور طلباء کو جدید رحجانات کے حامل پروگرامز سے روشناس کرانے سے خطے کا تعلیمی نظام جدید طرز پر استوار ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم نے تین روزہ کیرئیر فیسٹ کے کامیاب انعقاد پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیمی فیسٹیول گلگت بلتستان کی تاریخ میں طلباء کی کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے شاندار اور کامیاب پروگرام رہا جس میں 12000 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس فیسٹول سے 60 سے زائد مختلف شعبوں میں وسیع تجربات کے حامل ماہرین نے طلباء کو مستقبل میں درست فیصلے لینے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ 45 سے زائد تعلیمی اور دیگر اداروں نے آگاہی اسٹالز لگائے تھے جہاں سے طلباء نے معلومات حاصل کیں اور اس فیسٹول میں گلگت بلتستان کے مختلف ثقافتی پس منظر کے نوجوانوں کو مل بیٹھنے کا موقع ملا، جس سے امن و یگانگت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نےتین روزہ کیرئیر فیسٹ کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
urdu news, The three-day career fest organized at Degree College Skardu concluded successfully, was well appreciated by the youth.