اسکردو چیف سیکریٹری کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحات کو گلگت بلتستان کے لیے انتہائی مفید ہوگا سابق چیئرمین بلدیہ سکردو تقی آخونزادہ
اسکردو چیف سیکریٹری کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحات کو گلگت بلتستان کے لیے انتہائی مفید ہوگا سابق چیئرمین بلدیہ سکردو تقی آخونزادہ
5 سی این نیوز
سابق چیئرمین بلدیہ سکردو تقی آخونزادہ نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار مرزا سے سکردو میں ملاقات کیا جس میں گلگت بلتستان خصوصا”سکردو میں مجموعی ترقیاتی اور سماجی امور میں مزید تیزی اور بہتری لانے کےلئے عملی اقدامات پر تفصلی گفتگو ہوئی۔تقی آخونزادہ نے چیف سیکریٹری کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحات کو گلگت بلتستان کے لیے انتہائی مفید قراردیا اس موقع چیف سیکریٹری ابرار مرزا نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قدرتی اور افرادی وسائل کو صوبے میں لوگوں کی معیار زندگی کو بلند اور پر آسائش بنانے کےلئے حکومت کے ساتھ یہاں کے شہری اپنی ذمداری ادا کرتے ہوئے حکومت کاہاتھ بٹائیں، ہم باہم ملکر لوگوں کے اور معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے گروہوں کے مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتےہیں۔چیف سکریٹری نے کہا کہ بنجر زمینوں کو ای ٹی آئی کے ذریعے قابل کاشت بنائے جانے کےلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ لوگ مقامی سطح پر گندم اور دیگر اجناس پیدا کرے اور پیداوری شعبے میں اپنا حصہ ڈالیں۔تقی آخونزادہ نے چیف سیکریٹری کا اکنامک ٹرانسفارمیشن اینشیٹیو(ETI) پروگرام کے تحت غیر آباد اراضی کو متلعقہ افراد کے حوالے کرکے زرعی پیداوار میں خودکفالت کے پالیسی کو گلگت بلتستان کے لیے سبز انقلاب سے تعبیر کیا اور کہا کہ اگر اس پر عمل درآمد ہوجاتا تو روزگار کے واسیع مواقعے کے ساتھ صوبے کے دیہاتوں میں خوشحالی آئیگی جس کا مثبت اثرات پورے گلگت بلتستان پر مرتب ہونگے۔
چیف سیکریٹری نے مزید کہا ہے کہ بلتستان ریجن کےلئے شغرتھانگ روڈ بہت اہیمت کا حامل ہے اس کی فوری مکمل ہونے سے بلتستان میں سیاحت کی فروغ اور آمدورفت میں آسانی ہوگی یہ پروجیکٹ میری ترجیحات میں شامل ہے اس میں جو تکنیکی اور انتظامی کمزوریاں ہیں اس کی جلد ختم کی جائیگی۔ابرار مرزا نے کہاکہ وہ خود بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاح کا دورہ کرچکے ہیں اور بہت سے نامکمل سکیموں کا موقع ملاحظہ کیا اور مکمل کرانے کےلئے احکامات جاری کردی گئی ہے۔تقی آخونزادہ نے چیف سیکریٹری کو سکردو شہر میں بجلی،پانی اور صحت عامہ کے مسائل سے آگاہ کرتےہوئے ریجنل ہسپتال،محکمہ برقیات کو درپیش فنڈز اور سٹاف کی کمی سے بھی مطلع کیا۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ وفاق سے مزید فنڈز کے اجرا کےلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہے اس موقع پر تقی آخونزادہ نے چیف سیکریٹری کو گندم سبسڈی اور گندم کی قیمتوں کے حوالے سے لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی اور تشویش سے بھی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت کوئی قابل عمل اور قابل رفتار حل کی جانب قدم اٹھا ئیں.
urdu news, The reforms will be very beneficial for Gilgit-Baltistan