یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکردو میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بڑی ریلی نکالی گئی، ہزاروں لوگوں کی شرکت، شرکاء کا کشمیری مظلوموں سے بھرپور اظہار یکجہتی کا اعادہ

urdu news, the occasion of Kashmir Solidarity Day,

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکردو میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بڑی ریلی نکالی گئی، ہزاروں لوگوں کی شرکت، شرکاء کا کشمیری مظلوموں سے بھرپور اظہار یکجہتی کا اعادہ،
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آج ضلع سکردو میں ایڈمنسٹریٹش کمپلس حمید گڑھ سکردو سے چھومیک پل تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں منسٹر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر عبداللّٰہ خان، کمشنر بلتستان کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو ولی اللہ فلاحی سمیت ضلعی و ڈویژنل محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق میں نعرے بلند کیے اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے والے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر عبداللّٰہ خان، کمشنر بلتستان کمال خان، اور معروف صحافی قاسم نسیم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔
معروف صحافی قاسم نسیم نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی برادری کی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس دیرینہ تنازع کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
بعد ازاں ہائی سکول نمبر 1 سکردو میں محکمہ تعلیم سکردو کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سکول کے بچوں میں مشاعرہ، ٹیبلو اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر سکردو ولی اللہ فلاحی صاحب کی جانب سے اچھی کارکردگی پر بچوں کو نقد انعام سے نوازا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکردو شہر کے سیاحتی مقامات، سرکاری عمارتوں اور چوک چوراہوں پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی بینرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے۔

urdu news, the occasion of Kashmir Solidarity Day,

پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں پرتگال کے شہر لزبن میں انتقال کر گئے۔

اسکردو تھانہ حسین آباد کے حدودِ میں ایک لڑکے سے جنسی زیادتی سے متعلق درخواست، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر تفتیش شروع کرد ی، تفصلات سامنے آگئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں