شگر میں مرکزی یوم القدس ریلی، یوم القدس یوم اللہ ہے، شیخ نثار مہدی حیدری ، خطیب اہل سنت مولانا الیاس ، شیخ شبیر شبیری
شگر میں مرکزی یوم القدس ریلی، یوم القدس یوم اللہ ہے، شیخ نثار مہدی حیدری ، خطیب اہل سنت مولانا الیاس ، شیخ شبیر شبیری
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر میں مرکزی یوم القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نثار مہدی حیدری ، خطیب اہل سنت مولانا الیاس ، شیخ شبیر شبیری اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ یوم القدس یوم اللہ ہے۔ جس طرح نہتے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے رہے ہیں اور بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں اس پر عالم اسلام اور اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہیں۔ یہ مسلمان ممالک کے آپس میں اختلافات اور امریکی غلامی کا شاخسانہ یے۔ دنیا بھر کی طرح شگر میں بھی یوم القدس شایان شان طریقے سے منایا گیا ۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، مجلس وحدت المسلمین ، بوائز سکاؤٹس اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے مرکزی امامیہ جامع مسجد، شگرسے آغا طحہٰ الموسوی، امام جمعہ و جماعت، مرکزی امامیہ جامع مسجد شگر کی قیادت میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور حمایت میں جبکہ اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف یوم القدس ریلی کا آغاز نکالی گئی جو خانقاہِ معلیٰ پہنچا تو نور بخشیہ برادری کے لوگ بھی ریلی میں شامل ہوئے اور جامع مسجد اہلسنت والجماعت کے سامنے پہچا تو اہلسنت برادرانبھی شریک ہوئے۔ حسینی چوک پر مرکزی قدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین میں مسلمان شہید ہورہے ہیں اور نسل کشی جاری ہے۔ آج ہم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں یہاں جمع ہوئے ہیں لیکن افسوس ہمارے حکمران خاموش ہیں۔ سوشل میڈیا پر فلسطین میں جاری مظالم دکھایا جارہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔مقررین کا کہنا تھاکہ دنیا میں اتنے سارے اسلامی ممالک ہیں مگر فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و استہزاء کے خلاف ماسوائے چند ایک اسلامی ممالک کے باقی سارے خاموش ہیں اور تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ یہ ایک المیہ ہے، آپ کے مسلمان بھائیوں پر صہیونی ریاست ظلم کے انتہاء پر ہیں مگر آپ کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ انہوں مزید کہا کہ ہمارے مظلوم فلسطینی بھائیوں آپ لوگ اکیلے نہیں ہیں، ہم سب آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے حمکران کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔ “یوم القدس” مسلمانوں کو جگانے کا دن ہے، آج کا یہ دن کمزوروں اور استحصال کا دن ہے، مسلمانوں میں حیاء پیدا کرنے کا دن، آج کا دن مسلمانوں کو اپنے آپ کو پہچاننے کا دن ہے۔ ہمیں ہمارے اماموں نے یہ درس دیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں کھڑا رہنا ہے۔ حزب اللہ کے حسن نصر اللہ اگر آج ہمت کر کے کھڑا ہے تو انہیں یہ ہمت اللّٰہ، رسول و آئمہ کرام کے مرہون منت ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان پر ہونے والی زیادتیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا علاقہ پورے خطے میں سب سے پیچھے ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے طلبہ تعلیم حاصل کرکے سرکاری عہدوں پر بطور آفیسر بھرتی کیے جاتے ہیں جبکہ ہمارے بلتستان کے طلبہ بہترین تعلیم حاصل کرنے کے باؤجود مزدوری کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، ہمارے یہاں کے آسامیوں پر دیگر صوبوں کے لوگوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ سید علی خامنائی جہاں کہیں مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے وہاں کھڑا ہوتا ہے مگر مسلمان متحد نہیں ہیں، اگر مسلمان متحد ہو جائے تو آغا خمینی کا قول ہے کہ مسلمان ممالک ایک ایک بالٹی پانی اسرائیل پر گرا دے تو اسرائیل غرق ہوجائے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائر اولاد ہے اگر کوئی اسرائیل کی حمایت کرتا ہے تو وہ بھی نسل حرام ہے۔
urdu news, The main Yom Al-Quds Rally in Shagar, Yom Al-Quds is the Day of Allah,