آئی ایم ایف تمام سخت شرائط پورا کردیں گے ۔ عوام کی مشکلات مزید بڑھ سکتا ہے وزیر اعظم شہباز شریف
آئی ایم ایف تمام سخت شرائط پورا کردیں گے ۔ عوام کی مشکلات مزید بڑھ سکتا ہے وزیر اعظم شہباز شریف ۔
Urdu news, The IMF will meet all the strict conditions. Prime Minister Shehbaz Sharif may increase the problems of the people
اسلام آباد 5 سی این نیوز ویب ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف پروگرام سخت شرائط کے ساتھ قبول کر رہے ہیں ۔ اور آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ معاہدے کے بعد عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
وفاقی مخلوق حکومت عوام کے مسائل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ملک کو مسائل سے نکال کر آگے لے کر جانا ہے۔ ضمنی بجٹ پاس کرایا گیا ہے اور اس میں امیروں اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں 200 ارب روپے بچت کرنے کا پروگرام بھی پیش کیا۔ تمام حکومتی وزراء ، مشیر ، اور معاونین خصوصی سرکار سے نہ کوئی تنخواہ لیں گے اور نہ ہی کوئی مراعات ۔ وزراء کو ضرورت کے تحت ایک سیکورٹی کیلئے ایک گاڑی دی جائے گی اور تمام لگژری گاڑیاں واپس لیا جا رہا ہے۔ اور تمام افسران کے ناگزیر حالات میں بیرون ملک دورے کی اجازت ہوگی۔۔
حکومت جون 2024 تک ہر قسم کی نئی گاڑیوں خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ تمام وزراء اور سرکاری محکموں کے اخراجات میں 15 فیصد کم کر دیں گے ۔