گلگت بلتستان حکومت سرکاری ملازمین کو درپیش قانونی مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد سروس ٹریبونل کو فعال بنائے گی وزیر اعلی
گلگت بلتستان حکومت سرکاری ملازمین کو درپیش قانونی مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد سروس ٹریبونل کو فعال بنائے گی وزیر اعلی
urdu news, The Gilgit-Baltistan government will soon activate the service tribunal to resolve the legal issues faced by the government employees
5 سی این نیوز ویب
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ قانون و انصاف کی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کو درپیش قانونی مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد سروس ٹریبونل کو فعال بنائے گی۔ چیف کورٹ جوڈیشل کمپلیکس کوترجیحی بنیادوں پر لیکن وسائل کی دستیابی کو مخلوط خاطر رکھتے ہوئے مرحلہ وار تیار کیا جائے گا تاکہ ججز، وکلاء اور سائلین کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔ محکمہ قانون و انصاف انتہائی اہمیت کا حامل محکمہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس محکمے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکموں میں لیگل ایڈوائزرز موجود ہیں لہٰذا تمام سیکریٹریز کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ سرکار کیخلاف کیسز میں پیرا وائز کمنٹس (جواب دعویٰ) مقررہ مدت میں عدالتوں میں جمع کرائیں اور لیگل ایڈوائزرز حکومتی مفاد کا عدالتوں میں بھرپور دفاع کریں، بصورت دیگر متعلقہ آفیسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عدالتوں میں بروقت جواب دعویٰ جمع نہ کرانے اور مقررہ مدت میں اپیل نہ کرنے کی وجہ سے متعدد کیسز کا فیصلہ حکومت کیخلاف آتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکار کیخلاف تمام کیسز کا جواب دعویٰ مقررہ مدت میں عدالتوں میں جمع کرایا جائے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون و انصاف رحیم گل نے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
urdu news, The Gilgit-Baltistan government will soon activate the service tribunal to resolve the legal issues faced by the government employees