وزارت خزانہ نے پنشن رولز میں تبدیلیوں کیلئے سمری تیار کر لی
وزارت خزانہ نے پنشن رولز میں تبدیلیوں کیلئے سمری تیار کر لی
وزارت خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل شرط کی منظوری چاہتی ہے، پنشن رولز میں تبدیلی کا اطلاق وفاقی حکومت کے سول ملازمین پر کیا جائے گا، ترامیم پے اینڈ پنشن کمیشن کی 2020 کی سفارشات کی روشنی میں تیار کی گئیں، مستقبل میں آخری تنخواہ کی بنیاد پر پنشن نہیں ملے گی. سول محکموں میں ریٹائرمنٹ سے قبل ملازمین کو کئی ترقیاں دی جاتی ہیں نئے طریقہ کار کے تحت پنشن کا تعین آخری 3 سال تنخواہ کی اوسط پر کیا جائے گا، سمری میں پنشنر کا کمیوٹیشن 25 فیصد کر دیا گیا ، پنشنر دوبارہ سرکاری نوکری کی صورت میں پنشن وصول کر سکتا ہے یا پھر تنخواہ. پنشن میں اضافہ صرف سالانہ مہنگائی کے ساتھ منسلک ہو گا، اگرکسی سال مہنگائی 10 فیصد سے زائد ہوئی تو ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا، جب مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم ہو جائے گی پھر ایڈہاک ریلیف ختم کر دیا جائے گا،
Urdu news, The Finance Ministry has prepared a summary for changes in pension rules