شگر سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ پولو ٹورنامنٹ کیساتھ دنیا کی بلند ترین صحرائی ریلی کی تقریبات کا آغاز، پولو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شگر ریڈ نے خپلو ہیڈکوارٹر کے ساتھ کھیلا گیا
شگر سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ پولو ٹورنامنٹ کیساتھ دنیا کی بلند ترین صحرائی ریلی کی تقریبات کا آغاز، پولو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شگر ریڈ نے خپلو ہیڈکوارٹر کے ساتھ کھیلا گیا
urdu news
رپورٹ ، فیصل دلشاد شگری 5 سی این نیوز ویب
سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ پولو ٹورنامنٹ کیساتھ دنیا کی بلند ترین صحرائی ریلی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ پولو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شگر ریڈ نے خپلو ہیڈکوارٹر کو اور دوسرے میچ میں سکردو ریڈ نے چھوربٹ اور تیسرے میچ میں شگر اماچہ نے سکردو رینگچن کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیاسرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کے حوالے سے تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ اماچہ پولو گراؤنڈ شگر میں پولو ٹورنامنٹ شروع ہوگئے۔ پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم ، ڈی آئی بلتستان فرمان علی ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ نے کیا۔ اس موقع پر پولو کے تین میچز کھیلے گئے ، ابتدائی میچ میں شگر ریڈ نے خپلو ہیڈ کوارٹر کو 9 گول سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا۔ دوسرے میچ میں سکردو ریڈ نے چھوربٹ کو 2 کے مقابلے 8 گول سے ہرا دیا۔ جبکہ آخری میچ میں شگر اماچہ نے سکردو رینگچن کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں بلتستان کے چاروں اضلاع کے پولو ٹیمیں شرکت کررہے ہیں اور 5 دن جاری رہے گا ۔ پولو کے خوبصورت میچز دیکھنے کیلئے ہزاروں تماشائی اماچہ گراؤنڈ آئے ہوئے تھے۔ اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ پولو کے میچ کل بھی جاری رہے گا
urdu news, The events of the world’s highest desert rally started with the Shigar Sarfa Ranga Cold Desert Polo Tournament