شگر 2042 تک شگر کا شہر کیسا ہوگا شگر کا ماسٹر پلان کا ڈرافٹ تیار ہے شگر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے گرین بیلٹ کو وائم رکھا جائے گا ڈی سی شگر

شگر 2042 تک شگر کا شہر کیسا ہوگا شگر کا ماسٹر پلان کا ڈرافٹ تیار ہے شگر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے گرین بیلٹ کو وائم رکھا جائے گا ڈی سی شگر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا ہے کہ شگر کا ماسٹر پلان کا ڈرافٹ تیار ہے۔ جس کے مطابق 2042 تک شگر کا شہر کیسا ہوگا مکمل پلاننگ کی گئی ہے۔ جس میں نہ صرف شگر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے گرین بیلٹ کو وائم رکھا جائے گا بلکہ سیوریج ، پارکنگ ، سڑکیں کیلئے پلاننگ کی گئی ہے۔ جس کی منظوری کے بعد شگر کی شگر کی قدرتی خوبصورتی برقرار رکھنے کیساتھ شگر کی مستقبل کا بھی منصوبہ بندی کیس گیا ہے ۔ اور شگر کو جدید اور مثالی شہر کا درجہ حاصل ہوگا۔ اس سے شگر کے شہری کو مستقبل میں مشکلات سے بچ سکے گا۔ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ضلع شگر کے ماسٹر پلان کے حوالے سےایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شگر کے عمائدین، سول سوسائٹی کے ممبران، بار ایسوسی ایشن کے ممبران، انجمن تاجران/ بازار کمیٹی شکر، شگر ٹورزم ایسوسی ایشن اور دیکر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ شگر کی آبادی روز بروز بڑھ رہی ہے اور مسلسل تعمیرات کی جا رہے ہیں اگر ہم بروقت کوئی منصوبہ بندی نہ کریں تو آنے والے کچھ سالوں میں شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا اس لئے شگر کا 2042 تک کا ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے اس پلان میں روڈ، انفراسٹرکچر، سیوریج کا نظام ، تفریحی مقامات، پارکنگ و دیگر شعبوں میں منصوبہ بندی کی گئی ہے پلان کا ڈرافٹ تیار ہے اس میں اگر یہاں کے شہریوں کی کوئی تحفظات، خدشات یا اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوئی تجاویز ہو تو آپ تحریری صورت میں دے سکتے ہیں تاکہ اس کو حکام سے منظوری لینے سے پہلے اس پلان کو بہتر بنایا جا سکے شرکاء نے حکومت کی اس اقدام کو بہت سراہا اور اس پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ڈرافٹ کا مطالعہ کرکے اس پر تجاویز ضرور جمع کریں گے۔ڈی سی شگر نے مزید کہا کہ آپ کی تجاویز جتنی جلدی جمع ہونگی اتنی ہی جلدی اس کی منظوری کے لئے کوشش کی جائے گی تاکہ بروقت اس پلان کے مطابق کام کا آغاز کیا جا سکے۔
urdu-news-the-draft-master-plan-of-shigar-is-ready

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں