متنازعہ بل کھلی دہشتگردی ہے . شیخ عارف حسین حیدر آبادی
متنازعہ بل کھلی دہشتگردی ہے . شیخ عارف حسین حیدر آبادی
urdu news, The controversial bill is open terrorism. Sheikh Arif Hussain Hyderabadi
5 سی این نیوز ویب شگر
شگر(پ ر) متنازعہ بل کھلی دہشتگردی ہے۔ پاکستان کی امنیت کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔شیخ عارف حسین حیدرآبادی نے حیدرآباد شگر میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فقہ جعفریہ ، کسی بھی مذہب کی دل آزاری کا قائل نہیں ہے۔ اور سب کے احترام کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔ مکتب تشیع فکری اور عقلی دین ہے جو کسی کی بھی دل آزاری کو جایز نہیں سمجھتے ہیں۔ فقہ جعفری کے بڑے بڑے علماء کرام اور مراجع عظام کسی بھی مذہب کے ذوات اور مقدسات کو محترم اور توہین کو حرام سمجھتے ہیں۔ مسلمانوں کے ذوات اور مقدسات تو دور کی بات غیر مسلم کے بھی ذوات کے احترام کے قائل ہیں کسی کی توہین کو ساختی سے منع کیا جاتا ہے۔موجودہ بل کے زریعے پاکستان میں بسنے والے بہت بڑی جمعیت کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اور موجودہ بل کی آڑ میں مکتب تشیع کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ جسکی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور اس متنازعہ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں۔ حکام بالا سے پر زور اپیل کرتے ہیں اس بل کو کلعدم قرار دے کر پاکستان کو مذہبی انتشار اور منافرت سے بچایا جائے۔ مکتب تشیع کبھی اسطرح کے ظلم کو سہنے کیلئے تیار نہیں ہے۔پاکستان میں ہر مکتب فکر کو اپنے دائرہ میں رہ کر مذہبی آزادی حاصل ہے۔ لہذا چور دروازے سے پاس کیا گیا متنازعہ بل کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اگر اس بل کو نہ روکا گیا تو امن و سکون چھن جائے گی۔ پاکستان پھر سے خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔urdu news, The controversial bill is open terrorism. Sheikh Arif Hussain Hyderabadi