گلگت، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ قیمتوں میں استحکام لانے کےلیے ضروری قدامات بروئے کار لائیں . چیف سیکرٹری

گلگت، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ قیمتوں میں استحکام لانے کےلیے ضروری قدامات بروئے کار لائیں . چیف سیکرٹری
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کے خصوصی احکامات پر صوبے بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔چیف سیکریٹری نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ قیمتوں میں استحکام لانے ، ضروری اشیا کی فراہمی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات بروئے کار لائیں اور تحصیل سطح پر باقاعدہ مہم شروع کریں تاکہ عوام کے لیے اشیائے خوردونوش کی دستیابی حکومتی نرخ کے مطابق ممکن بنائی جا سکے۔ گلگت بلتستان بھر میں گراں فروشوں اور منافہ خوروں نے اشیائے خوردونوش اور دیگر چیزوں کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مہنگائی میں اضافہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون رواں ہفتے سے جاری ہے، جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوامی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تمام ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی رپورٹ چیف سیکریٹری آفس کو مطلوبہ ڈیٹا اور کارروائی کی تفصیلات کے ساتھ پیش کریں۔

گزشتہ دن کی طرح آج بھی مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں اپنے اپنے اضلاع میں منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے گئے اور بہت سارے دکانداروں پر جرمانہ عائد کیے گئے اور دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آج کے دن پورے گلگت بلتستان میں تقریبا 609 چھاپے مارے گئے اور 57700 روپے جرمانہ عائد کیے گئے اور 4 دکانیں بھی سیل کر دی گئی ہے۔
urdu news, Take necessary measures to stabilize prices

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں