شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم، کراچی میں چینی 8 روپے فی کلو مہنگی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم، کراچی میں چینی 8 روپے فی کلو مہنگی، شوگر کارٹیل اور سٹہ مافیا پھر سرگرم ہوگیا، کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوگیا، فی کلو چینی 170 روپے پر پہنچ گئی۔ ڈان نیوز کے مطاابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 8 روپے کلو کا اضافہ ہونے کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 170 روپے پر جا پہنچی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ریٹیل میں چینی 185 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقامات کرے۔
urdu news, sugar price rises