گلگت بلتستان حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذکرات، کسی کی ہار یا جیت نہیںہوئی ہے ، عوام کی جیت حکومت کی جیت ہوتی ہے . صوبائی کا وزراء کا پریس کانفرنس
گلگت بلتستان حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذکرات، کسی کی ہار یا جیت نہیںہوئی ہے ، عوام کی جیت حکومت کی جیت ہوتی ہے . صوبائی کا وزراء کا پریس کانفرنس
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کا کامیاب مذکرات کے بعد صوبائی وزراء کا پریس کانفرنس، مذکرات کامیاب کرانے پر صوبائی وزیر فتح اللہ خان، شمس لون نے عوامی ایکشن کمیٹی ، انجمن تاجران، حسینیہ سپریم کونسل نگر، دیگر دیامر علماء کونسل ، اور دینی مشاورتی کونسل دیگر تمام کردار ادا کرنے والوںکا شکریہ کیا.
پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر فتح للہ نے کہا ، یہ عوام کی دعاوں سے ون پوائنٹ ایجنڈا جس پر بات ہوئی.وہ گندم کی قیمت اسی پرانے ریٹ پر بحال کر دینا تھا . گندم کے قیمت میں اضافے کی وجہ سے پورے صوبے میں عوام سراپا احتجاج تھے .آج وہ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئےہیں
عوامی ایکشن کمیٹی کا گندم سبسڈی سے ہٹ کر 15 نکاتی ایجنڈے تھے ، اس میںسب سے زیادہ فوکس ٹیکسز کے حوالے سے تھا.جو فنانس ایکٹ 2023 تھا ، اس پر شدید تحفظات تھے تو حکومت نے اسے بھی واپس لے لیا گیا ہے. جو چیف منسٹر سیکڑیٹ سے 6 رکنی کمیٹی بنائی گئی، جس نے قانونی ٹیم کے ساتھ بھی مشاورت کرکے تمام ٹی او ار واضح ہوا. چیف منسٹر کے 6 رکنی کمیٹی 10 سے 15 روز میںتمام اسٹیک ہولڈرز کو باقاعدہ خط و کتابت کے ذریعے بلا کر ان سے مشاورت کرکے جو قابل عمل نکات ہے ان پر حکومت سنجیدگی سے عمل درامد کرے گی.یہ حکومت عوام کی مسائل حل کرنے کے لیے پوری کوشش کرے گی ، ٹیکس اس حکومت نے نہیںلگائے، لیکن یہ بہت پہلے کے لگے ہوئے ہیں. عوام نے اس پر سراپا احتجاج کیا تو حکومت نے 6 رکنی کمیٹی بنا کر اس کا پروسیس بہت جلد عوام کو نظر ائے گا. فنانس ایکٹ 2023 بل کو ختم نہیںکیا گیا ہے بلکہ چیف منسٹر آڈر کے تحت اکپسل کیا گیا ہے، 6 رکنی کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈر ز کے ساتھ بیٹھ کر جامع لائحہ عمل بنانے تک کوئی ٹیکس نہیںلیا جائے گا. 6 رکنی کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر اپنی سفارشات چیف منسٹر کو پیش کرے گا وہ 6 رکنی کمیٹی ٹیکس کے تمام طریقہ کار بھی وضع کرے گی. پھر چیف منسٹر کابینہ سے منظور کر ا کر اسمبلی میںبیجھے جائیںگے ، پھر اسمبلی مجاز ہو گا.کیونکہ فنانس بل ہر سال نیا ہوتا ہے ، چونکہ 2023 میںجن چیزوں کے اوپر ٹیکس کا اطلاق ہو چکا ہے .اس کو صوبائی حکومت نے فلحال کے لیے سسپنڈ کر دیا گیا ہے. یہ فیصلہ اسمبلی کے اس فیصلے سے مشروط کر دیا گیا ہے.
ادھر ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوںیہاں کسی کی ہار یا جیت نہیںہوئی ہے ، عوام کی جیت حکومت کی جیت ہوتی ہے . انشاءاللہ امید ہے کچھ ایشوز مہنہ میں اور کچھ 3 مہینے میںحل ہو جائے گی ، عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذکرات کے بعد معاہدے پر دستخط بھی ہوئے ہیں، اور اس کے بعد ان کوٹیکس معطلی کا نوٹیفکیشن دے دیا گیا ہے ، امید ہے کہ صوبے میںجاری دھرنے ختم ہو جایئں گے .
کچھ ایشوز صوبائی اسمبلی عوام کےمشاورت سے حل کریںگے اور کچھ ایشوز عوام کے تعاون سے وفاق کے ساتھ بیٹھ کر حل کریںگے ، صوبائی وزراء نے عوامی ایکشن کیمٹی کا شکریہ ادا کیا ،اور 6 رکنی کمٹیی کا بھی شکریہ ادا کیا.
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اسلام آباد میںبیٹھ کر گندم کے کوٹہ میںاضافہ کیا گیا.
Urdu news, Successful talks with the Gilgit-Baltistan government and the People’s Action Committee,