اسکردو بلتستان یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے 5 طلبہ کا ایم فل مقالہ جات کا کامیاب دفاع

اسکردو بلتستان یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے 5 طلبہ کا ایم فل مقالہ جات کا کامیاب دفاع
رپورٹ عابد شگری 5سی این نیوز ویب
مقالہ جات کی نگرانی ڈاکٹر منور علی عباس کررہے تھے، تھیسس کی بیرونی چانچ پڑتال ملک کے مایہ ناز پروفیسرز نے کی
شعبہ ریاضی کےلئے تاریخی لمحہ ہے، ڈاکٹر منور ، تحقیقی کام کارآمد ثابت ہوگا، ڈاکٹر عبدالمتن، شعبہ صدر نے بھی سراہا
اسکردو شعبہ ریاضی بلتستان یونیورسٹی کے اولین بیچ کے پہلے 5 طلبہ نے ایم فل مقالہ جا ت کا کامیاب دفاع کرلیا۔پانچوں محققین کی نگرانی شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منور علی عباس کررہے تھے۔ ایم فل کی تکمیل کرنے والوں میں محمد بشیر، حسین علی، فرمان علی، شکور علی اور احمد چوشامل ہیں۔ مقالہ جات کی جانچ پڑتال ملک کے مایہ ناز پروفیسرز نے کی اور بیرونی ممتحنین کی حیثیت سے نسٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رائے سجاد، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر ناصر شہزاد، کامسٹ یونیورسٹی واہ کیمپس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، عبدالسلام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کےڈاکٹر نور محمد، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے ڈاکٹر فضل شامل تھے۔تمام پروفیسرز نے طلبہ کے مقالہ جات کی کھل کر تعریف کی اور تحقیقی نتائج کو کافی سراہا۔ اِدھر بلتستان یونیورسٹی تھیس ڈیفنس کمیٹی کے ممبران میں ڈین نیچرل سائنس و ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، صدر شعبہ ریاضی ڈاکٹر ذاکر حسین قمرؔ اور ڈائریکٹر ڈسر ڈاکٹر نصر ت حسین شامل تھے۔ مقالہ جات کے کامیاب دفاع کے بعد ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے کہا کہ محققین کا تحقیقی کام مقامی سطح پر کار آمد ثابت ہوگا۔ جبکہ نگرانِ مقالہ ڈاکٹر منور علی عباس نے کہا کہ آج شعبہ ریاضی کےلئے تاریخی لمحہ ہے کہ اِس شعبہ کے اولین بیچ کے پہلے پانچ طلبہ اپنا ایم فل مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ صدر شعبہ ریاضی ڈاکٹر ذاکر حسین قمرؔ نے بھی تحقیقی کام کو سراہا اور طلبہ کے کام کو معیاری قرار دیا۔ شعبہ ریاضی کے فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹرمنور علی عباس کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی. ان فیکلٹی ممبران میں ڈاکٹر صداقت حسین, ڈاکٹر شاہد صاحب, مس صائمہ محمد, ڈاکٹر یونس, ڈاکٹر دلاور حسین, ڈاکٹر افتخار, ڈاکٹر شمشاد, فخر حیدر اور صفدر حسین شامل ہیں.

ضلع غذر میں‌اسکول ٹیچر کا قتل، لاش روٹ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

urdu news, Successful defense of MPhil theses by 5 students of Mathematics

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں