urdu news, strongly rejects this news that has been circulating in newspapers 0

شگر حالیہ دنوں اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شگر میں ایک یتیم بچی کی زمین جعلسازی کے ذریعے ہتھیالی گئی ہے معروف قانون دان ایڈووکیٹ بشارت غازی
شگر معروف قانون دان ایڈووکیٹ بشارت غازی نے حالیہ دنوں اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شگر میں ایک یتیم بچی کی زمین جعلسازی کے ذریعے ہتھیالی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے۔ ایڈووکیٹ بشارت غازی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں جس خاتون کو یتیم اور نابالغ ظاہر کیا گیا، وہ دراصل بالغ اور شادی شدہ ہیں۔ تین سال قبل ان کی شادی اپنے تایا کے بیٹے سے ہوئی تھی اور وہ تایا کے گھر میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ ان کے دادا غلام حیدر کی اولاد میں تایا اسماعیل نواز، احسان اللہ، اشرف نعمت، الیاس اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ تمام ورثاء بشمول مذکورہ خاتون ریونیو آفیسر کے روبرو حاضر ہو کر یہ تحریری بیان دے چکے ہیں کہ 131 کنال زمین ان کے قبضے میں ہے، جو دادا نے اپنی زندگی میں تایا اسماعیل اور احسان اللہ کو دے دی تھی۔ اس بیان پر تمام ورثاء کے دستخط موجود ہیں، جن میں مذکورہ خاتون کے دستخط بھی شامل ہیں۔ایڈووکیٹ بشارت کے مطابق لاہور کے رہائشی تاجدار عمر چوہدری نے یہ زمین اسماعیل اور احسان اللہ سے خریدی تھی۔ مالکان نے پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈیلر کو فروخت کا اختیار دیا، تاہم بعد میں ڈیلر اور خریدار کے درمیان قیمت کے معاملے پر تنازع پیدا ہوگیا، جس سے معاملہ بگڑ گیا۔ بعد ازاں خریدار نے اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کی کہ رجسٹری اور بینک چالان جعلی ہیں اور بچی نابالغ و یتیم ہے۔ ایڈووکیٹ بشارت غازی نے مؤقف اپنایا کہ یہ دعوے سراسر بے بنیاد ہیں، رجسٹری مکمل طور پر قانون کے مطابق ہوئی، خاتون شادی شدہ اور بالغ ہیں، اور اپنی جائیداد باہمی رضامندی سے دونوں تایا کے حوالے کر چکی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غلط بیانی اور اثر و رسوخ کے ذریعے ڈیلر اور محکمہ مال کے دو نیک شہرت افسران کوبلاجواز پھسانے کی کوشش کی گئی تھی۔

urdu news, strongly rejects this news that has been circulating in newspapers

اج کی بہترین کالم پڑھیں..

کہاں کھو گیا اصل اسلام ؟“ سعدیہ جہاں اسوہ گرلز کالج سکردو

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر حالیہ دنوں اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کو سختی سے مسترد کر دتے ہیں، معروف قانون دان ایڈووکیٹ بشارت غازی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں