urdu news, Strict action against substandard and fake medicines, 0

شگر میں ناقص اور جعلی ادویات کے خلاف سخت ایکشن ضلع بھر سے سیمپل حاصل کرلئے ۔ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر روبینہ کریمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں ناقص اور جعلی ادویات کے خلاف سخت ایکشن ضلع بھر سے سیمپل حاصل کرلئے ۔ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر روبینہ کریمی، ڈرگ ریگولیٹری مہم کے تحت شگر میں درجنوں مراکز اور میڈیکل سٹورز کی چیکنک مختلف جعلی ادویات برآمد کرلئے. غیر معیاری ادویات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے انشاءاللہ شگر /کھرمنگ کو جعلی ادویات سے پاک کرکے دم لیں گے .
جعلی ادویات فروخت پر مکمل پابندی ہیں اگر کسی نے خلاف قانون زہر بھیجنے کی کوشش کی گئی تو جیل بھیج دونگی۔ ڈاکٹر روبینہ کا میڈیا سے گفتگو.
چیف انسپکٹر آف ڈرگز اور سینئر ڈرگ انسپکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈرگ انسپکٹر شگر/کھرمنگ ڈاکٹر روبینہ کریمی نے ضلع شگر کے مختلف سرکاری اور نجی اداروں کا اچانک معائنہ کیا۔ یہ کارروائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کی ہدایت پر جاری ملک گیر مہم کے تحت کی گئی، جس کا مقصد ناقص، غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔معائنے کے دوران متعدد میڈیکل اسٹورز، نجی کلینکس اور دیگر طبی مراکز کی چیکنگ کی گئی، جہاں سے مشتبہ ادویات کے نمونے حاصل کیے گئے۔ ان نمونوں کو تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے تاکہ ان کی کوالٹی اور معیار کا تعین کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق جن اداروں میں غیر معیاری یا مشتبہ ادویات کی موجودگی پائی گئی، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈرگ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے اس قسم کی کارروائیاں باقاعدگی سے جاری رہیں گی۔ انہوں نے میڈیکل اسٹورز اور فارماسیوٹیکل اداروں کو ہدایت کی کہ صرف منظور شدہ اور معیاری ادویات ہی فروخت کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مہم کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحت عامہ سے متعلق اس طرح کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے.

urdu news, Strict action against substandard and fake medicines,

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر میں ناقص اور جعلی ادویات کے خلاف سخت ایکشن ضلع بھر سے سیمپل حاصل کرلئے ۔ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر روبینہ کریمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں