گلگت بلتستان بھر میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن ، ہر ضلع میں چیف سیکرٹری شکایات سیل کا بھی قیام
گلگت بلتستان بھر میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن ، ہر ضلع میں چیف سیکرٹری شکایات سیل کا بھی قیام
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
گلگت : حکام بالا کے احکامات کی روشنی میں مورخہ 13 تا 19نومبر 2023 کو گلگت بلتستان بھر میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مجسٹریٹ صاحبان نے چھاپے مارے اور بہت ساروں پر جرمانے بھی عائد کیے۔مختلف دکانیں بھی سیل کی گئیں اور کئی گرفتاریاں بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ یہ مہم ستمبر مہینے کی وسط میں شروع کیا گیا جو کہ تا حال جاری ہے اور اس مہم کے دور رس نتائج بھی موصول ہو رہے ہیں ۔ہر ضلع میں چیف سیکرٹری شکایات سیل کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جو کہ 24 گھنٹے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیکر عملی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اس مہم کا مقصد عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور نا جائز منافع خوروں سے نجات دلانا اور عوام کو اشائے خوردنوش کی سستے داموں میں فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ مزید برآں جناب چیف سیکرٹری صاحب نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمیشنرز کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس ضمن میں مورخہ 13 تا 19 نومبر 2023کو مختلف ڈپٹی کمیشنرز صاحبان کے طرف سے پورے گلگت بلتستان میں چھاپے/جرمانوں اور گرفتاریوں کی تفصیل مندرجہ زیل ہے
Urdu news, Strict action against profiteers and hoarders across Gilgit-Baltistan,