شگر میں سٹیٹ لائف کی پہلی خواتین آفس کا قیام عمل میں لایا گیا
شگر میں سٹیٹ لائف کی پہلی خواتین آفس کا قیام عمل میں لایا گیا
رپورٹ ، 5 سی این نیوز شگر
� شگر میں سٹیٹ لائف کی پہلی خواتین آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ حال ہی میں سیلز منیجر پر ترقی پانے والے شگفتہ اکبر کی آفس کا افتتاح ریجنل منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس قاسم ملک نے کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم ملک ، شکیلہ کرن ، حنا اقبال کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے اپنے گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم کرنا اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا مشن یے۔ اسٹیٹ لائف کا مشن اور مقصد لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیساتھ ساتھ لوگوں کی مستقبل کو بھی محفوظ بنانا ہے۔ تھوڑی سی بچت کو انشورنس کرکے آپ اپنے مستقبل کی ضروریات اور بچوں کی مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن جلد بلتستان کو زون بناکر زونل آفس کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ بیمہ داروں کی مسائل کو یہی حل کیا جاسکے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن مجوائن کرکے اپنے مستقبل۔کو سنواریں اور اپنے خاندان کا مستقبل محفوظ کریں۔
urdu news, State Life’s first women’s office was established in Shigar