استور ، ضلعی انتظامیہ نے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کھولنے کا آغاز کیا ہے
استور ، ضلعی انتظامیہ نے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کھولنے کا آغاز کیا ہے
استور حالیہ شدید برف باری کے باعث ضلع استور کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوئی ہیں. اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ استور نے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کھولنے کا آغاز کیا ہے. قائم مقام ڈپٹی کمشنر استور احسان الحق کی ہدایت پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی استور کا ویل ڈوزر اس وقت استور چلم شاہراہ سے برف ہٹاتے ہوۓ داسخرم کے مقام پر پہنچ گیا ہے اور امید ہے کل چلم تک سڑک سے برف ہٹا کر ٹریفک کے روانی بحال کر دی جاۓ گی. جس وادی چلم,گدئی اور ملحقہ وادیوں کے لوگوں کی سفری مشکلات میں کمی آۓ گی اور استور ہیڈکوارٹر سے رابطہ بحال ہوجاۓ گا. اس حوالے سے قائم مقام ڈپٹی کمشنر استور احسان الحق نے اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ استور امتیاز احمد کے ہمراہ وادی چلم کا دورہ کیا اور سڑک بحالی کام کا جائزہ لیا.دوسری جانب رٹو,میرملک اور درلے کی جانب سڑک سے برف ہٹانے کا کام کل سے شروع کیا جاۓ گا. اس حوالے سے بھاری مشینری کے ذریعے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا آپریشن شروع کیا جاۓ گا اور تمام رابطہ سڑکیں بحال کی جائیں گی.
Urdu news, started opening the link roads of upper areas