شگر اساتذہ کو دور عصر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کمپیوٹر کی ٹریننگ شروع کرنے اعلان
شگر اساتذہ کو دور عصر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کمپیوٹر کی ٹریننگ شروع کرنے اعلان
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر محکمہ تعلیم ضلع شگر کے اساتذہ کو دور عصر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کمپیوٹر کی ٹریننگ شروع کرنے اعلان ۔اس ٹریننگ کا مقصد بنیادی طور پہ اساتذہ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے انھیں اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ سکول کے اندر کمپیوٹر کی تعلیم دے سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر فاروق احمد خان کا کہنا تھا کہ اس ٹرینگ کے بعد اساتذہ کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل پہ قابو پایا جا سکے گا تو دوسری جانب طلباء کو حصول تعلیم میں بہت حد تک مددگار ثابت ہوگی۔ اس تربیت سے فیضیاب اساتذہ کو پھر موسم گرما کی تعطیلات میں ایک بار پھر اسی تربیتی پروگرام سے مستفید کرایا جائے گا۔ اس تربیتی پروگرام کا آغاز مورخہ 21 فروری سے شروع ہوگا اور اختتام 29 فروری تک ہوگا۔ اس ٹرینگ پروگرام کے کورس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس سے اساتذہ نہ صرف کمپیوٹر کی دنیا سے واقفیت حاصل کرینگے بکہ وہ اپنے متعلقہ سکول کے دیگر اساتذہ کو بھی پڑھا سکیں گے ۔ مزید برآں وہ طلباء کو پڑھانے کے علاؤہ انھیں بھی اس قابل بنائینگے کہ وہ حصول تعلیم میں کمپیوٹر کی مدد لے سکیں ۔ یاد رہیے کہ اس ٹرینگ کے بعد کروڑوں روپوں کی لاگت سے مہیا کئے گئے کمپیوٹر اور دیگر آلات کا تعلیم کی فراہمی کیلئے بہترین مصرف ثابت ہونگے ۔اس ٹرینگ کے بعد اساتذہ اور طلباء اس قابل ہونگے کہ وہ کروڑوں روپوں کی لاگت سے خریدے گئے کمپیوٹرز کی مدد سے جدید علوم کو حاصل کر کے ترقی کے دوڑ میں حصہ لے سکیں گے
urdu news, start computer training for shigar teachers