شگر رمضان میں سکیورٹی کی خصوصی انتظامات اور بازاروں میں اشیا خوردنوش کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام رکھنے کی خصوصی ہدایات ، ڈپٹی کمشنر شگر
شگر رمضان میں سکیورٹی کی خصوصی انتظامات اور بازاروں میں اشیا خوردنوش کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام رکھنے کی خصوصی ہدایات ، ڈپٹی کمشنر شگر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے رمضان میں سکیورٹی کی خصوصی انتظامات اور بازاروں میں اشیا خوردنوش کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کردیا۔ بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے حوالے سے پولیس اور مجسٹریٹس کو ہدایات ۔ ڈپٹی کمشنر شگر کی صدارت میں رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے حوالے سے پولیس اور مجسٹریٹس کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ایس ڈی پی او شگر عطاءاللہ خان، تینوں تحصیلداران، ایس ایچ اوز، نائب تحصیلدار شگر، گرداوران اور تمام حلقہ پٹواریوں نے شرکت کی۔ ڈی سی شگر نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز ہونے والا ہے ہمیں ابھی سے اس کے انتظامات کرنا ہوگا پولیس اور مجسٹریٹس کو مساجد اور عبادت گاہوں کی خصوصی سکیورٹی کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا نماز کے اوقات اور شبہائے قدر کے دوران سخت حفاظتی اقدامات کیا جائے مجسٹریٹس اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ ماہ مقدس میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اس کے علاوہ ماہ صیام میں گوشت سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی ہر وقت دستیابی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ بازاروں کی چیکنگ سختی سے کرتے رہیں اور کوشش کریں کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت نہ ہونے پائے ایسا کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل لایا جائے اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ شرکاء نے ڈی سی شگر کو یقین دلایا کہ ان کے تمام احکامات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہرممکن کو شش کی جائے گی۔
urdu news, Special security arrangements in Ramadan