شگر ایس پی شگر شہر احمد نے ماتحت آفیسران کو لوگوں کیساتھ خندہ پیشانی، خوش آخلاقی، شائستگی و نرم لہجے سے پیش آنے کی ہدایات جاری کردیا
شگر ایس پی شگر شہر احمد نے ماتحت آفیسران کو لوگوں کیساتھ خندہ پیشانی، خوش آخلاقی، شائستگی و نرم لہجے سے پیش آنے کی ہدایات جاری کردیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ایس پی شگر شہر احمد نے ماتحت آفیسران کو لوگوں کیساتھ خندہ پیشانی، خوش آخلاقی، شائستگی و نرم لہجے سے پیش آنے کی ہدایات جاری کردی۔ اور عوامی شکایات پر بروقت کاروائی اور عوام کی خدمت کو شعار بنانے کی ہدایت ۔ضلع شگر میں نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شگر شیر احمد نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کی۔ جس میں آفس سپرنٹنڈنٹ انسپکٹر خادم حسین، ایس ایچ او تھانہ تسر جان علی، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر محمد عیسٰی، لائن آفیسر فداحسین، ٹریفک انچارج محمدعلی و دیگر عہداراں و ذمہ داراں شریک ہوئے۔اس موقع پر ایس پی شگر نے تمام پولیس افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو فوری انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ لہذا تمام ایس ایچ اوز کمیونٹی پولیسنگ پر اپنی توجہ مرکوز کریں جس سے جرائم کے تدارک میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ ایمانداری،خوش اخلاقی، خلوصِ نیت اور جذبے کیساتھ کام کریں۔ پولیس اسٹیشنز میں آنے والے سائلین کا احترام کریں۔ ان سے خندہ پیشانی، خوش آخلاقی، شاٸستگی و نرم لہجے سے پیش آئے۔ عوامی شکایات کے بروقت ازالہ اور تھانہ آنے والے سائلین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرے، مقدمات میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں۔تھانوں میں آنے والے تمام سائلین کی داد رسی کرنے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جاٸے۔ عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ منشیات فروشوں و دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کی ہر لحاظ سے گیرا تنگ کرکے ان براٸیوں کی قلع قمع کرنے کےلیے بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لاٸیں۔ اور اس تسلسل کو ضلع ہذا سے منشیات کی مکمل خاتمہ تک جاری رکھا جائے۔ علاوہ ٹریفک قوانین پر عملداری پر بھی کوٸی سمجھوتہ نہ کی جاٸے۔ خلاف ورزی میں مرتکب پانے والوں کے خلاف فوری قانونی کارواٸی کی جائے۔ اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان و ڈی آٸی جی بلتستان رینج کے واضح ہدایات و احکامات بھی ہے۔ ایس پی شگر نے مزید کہا کہ ہم سب ایک ہی کنبے کے افراد کی مانند ہے۔ دستیاب وسائل کو بروٸے کار لاتے ہوئے تمام پولیس آفیسراں و جوانوں کی فلاح و بہود کےلیے ہرممکن کوشش کرینگے۔ فرائض منصبی کی انجام دہی میں کوتاہی و غفلت کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے لہذا اپنی ڈیوٹی عبادت و سعادت سمجھ کر انجام دیں۔