ا سکردو پولیس نے خیبر پختونخواہ سے تعلق چوروں کا گروہ پکڑ لیا ہے جو سکردو سٹی میں نصب سولر سٹریٹ لائٹ میں نصب بیٹریاں چوری کررہے تھے
ا سکردو پولیس نے خیبر پختونخواہ سے تعلق چوروں کا گروہ پکڑ لیا ہے جو سکردو سٹی میں نصب سولر سٹریٹ لائٹ میں نصب بیٹریاں چوری کررہے تھے
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این
ا سکردو پولیس نے خیبر پختونخواہ سے تعلق چوروں کا گروہ پکڑ لیا ہے جو سکردو سٹی میں نصب سولر سٹریٹ لائٹ میں نصب بیٹریاں چوری کررہے تھے،
ایس ڈی اے سکردو کے پراجیکٹ سٹی سولر سٹریٹ کا منصوبہ 7 کڑوڑ روپے کا ہے اور اس میں نصب فی بیٹری کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہیں،
پولیس کے مطابق پٹھانوں سے برآمد بیٹریوں کی تعداد درجن سے زیادہ ہے،ملزمان سے بیٹری کے علاوہ موبائل،اور دیگر سامان بھی برآمد ہورہے ہیں،اور انکشافات بھی جاری ہیں،
سکردو بلتستان میں چوری کے واردات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے،
ایک ہفتے کے دوران پولیس نے پنجاب اور کے پی سے تعلق چوری کے تین سے زائد گروہوں کو پکڑ لیا ہے،جو نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں میں چوری کے علاوہ سنگین جرائم میں ملوث ہیں،بلکہ گلگت بلتستان میں بھی غیر اخلاقی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں،
سکردو پولیس کی کاروائی کو عوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔
Urdu news, Skardu police have arrested a group of thieves from Khyber Pakhtunkhwa