اسکردو، بلتستان یونیورسٹی میں 6 اعلیٰ عہدیداروں کی اگلے گریڈ میں ترقی حاصل کر لیا
اسکردو، بلتستان یونیورسٹی میں 6 اعلیٰ عہدیداروں کی اگلے گریڈ میں ترقی حاصل کر لیا
5 سی این نیوز ویب
ڈاکٹر علمدار اور ڈاکٹر محمد علی کی اسسٹنٹ پروفیسر (گریڈ19) سے ایسوسی ایٹ پروفیسر (گریڈ20)میں ترقی ہوئی
محمد عسکری ایڈیشنل خزانچی (گریڈ 19) اور نائب ناظم امتحانات نسیم عباس کی ایڈیشنل کنٹرولر(گریڈ 19) میں ترقی
اسسٹنٹ خزانچی سید کرار حسین ڈپٹی خزانچی (گریڈ18) بن گئے جبکہ اصغر علی کو گریڈ 16 سے گریڈ17 میں ترقی ملی
رجسٹرار آفس نے بروقت کیسیز پروسیس کیے ، سیلکشن بورڈ کی سفارشات کے بعد سینٹ نے منظوری دے دی
سینٹ کی منظوری بعد رجسٹرار آفس نے ترقی پانے والوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔
urdu news, Skardu, Baltistan University has promoted 6 senior officials to the next grade
سکردو(خصوصی رپورٹ) بلتستان یونیورسٹی سکردو میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، 6 اعلیٰ عہدیداروں کی اگلے گریڈ میں ترقی ہوئی۔اکیڈمک سے تعلق رکھنے والے شعبہ نباتیات کے صدر ڈاکٹر علمدار حسین کو گریڈ 20 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے ترقی مل گئی۔ وہ قبل ازیں اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 19 کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ شعبہ زولوجی کے صدر ڈاکٹر محمد علی بھی ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 20 میں ترقی کر گئے۔ اس سے قبل وہ بھی اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 19 میں براجمان تھے۔ دونوں پروفیسرز صاحبان کی اگلے گریڈ میں ترقی اِس بات کا غماز ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں قابل، باصلاحیت اور اپنے شعبہ سے مخلص عہدیداروں کو بھرپور پذیرائی ملتی ہے اور اِنتظامیہ ایسے عہدیداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دوسری جانب انتظامی عہدوں پر متمکن اعلیٰ عہدیداروں کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔ ٹریژرری آفس سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی خزانچی (گریڈ 18) محمد عسکری کو اگلے عہدے میں ترقی دے کر ایڈیشنل خرانچی (گریڈ19)بنا دیا گیا۔ محمد عسکری اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں یکتا اور مالیات کے حوالے سے جامع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسی آفس سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ خزانچی گریڈ 17 سید کرار حسین شاہ کاظمی کو ترقی دے کر ڈپٹی خزانچی گریڈ 18 کا عہدہ سونپا گیا۔ سید حسین کرار حسین شاہ بھی گذشتہ کئی سالوں سے ٹریژرر آفس میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اِ دھر شعبہ امتحانات سے تعلق رکھنے والے نائب ناظمِ امتحانات گریڈ 18نسیم عباس کو ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات گریڈ 19 کا عہدہ دیا گیا۔ نسیم عباس کو اُن کے وسیع تجربے اورفرضِ منصبی میں حد درجہ اخلاص رکھنے کے بدولت یہ ترقی دی گئی۔ گریڈ 16 کے آفیسر اصغر علی کو گریڈ17 میں ترقی دے کر پروگرامر کا عہدہ دیا گیا۔ واضح رہے کہ ان تمام آفیسران کی ترقی قانونی طریقہ کار کے تحت ہوئی رجسٹرار آفس نے مقررہ وقت پروموشن کے تمام کیسز پروسیس کیے ، بعد ازاں ان کیسیز کو سیلکشن بورڈ میں پیس کیا گیا سیلکشن بورڈ کی سفارشات کو سینٹ میں پیش کیاگیا سینٹ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد رجسٹرار آفس نے ترقی پانے والوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ،
۔دریں اثنا ء رجسٹرار آفس کی جانب سے تمام ترقی پانے والے آفیسران کو مبارکباد پیش کی گئی ہے اور اس اُمید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ترقی پانے والے تمام آفیسران بلتستان یونیورسٹی کی فعالیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
urdu news, Skardu, Baltistan University has promoted 6 senior officials to the next grade