فیالونگ واٹر ڈائیورجن کامیاب، آغا باقر الحسینی کے قیادت میں تاریخ رقم کر لی۔

urdu news skardu

فیالونگ واٹر ڈائیورجن کامیاب، آغا باقر الحسینی کے قیادت میں تاریخ رقم کر لی۔
رپورٹ 5 سی این نیوز اسکردو ۔
فیالونگ واٹر ڈائیورجن کامیاب ،اغا باقر الحسینی کے قیادت میں تاریخ رقم کردی ۔ گزشتہ سال مارچ سے شروع ہونے والے واٹر ڈائیورجن ایک سال کے قلیل عرصے میں مکمل کر کے پانی کی رخ کامیابی سے موڑ لیا۔ یہ عوامی نوعیت کا ایسا پروجیکٹ تھا جس کو عوام نے اپنے مدد آپ کے تحت آغا باقر الحسینی نے شروع کیا اور آج پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ۔ فیالونگ واٹر ڈائیورجن سے اسکردو میں پانی کی کمی ہو جائے گا
واٹر ڈائیورجن کے پر آغا باقر الحسینی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک آرزو تھا، کہ قوم اور ملت کیلئے ایک وژن دوں۔ اس کی ابتدا 8 اگست 2023 کو ہم نے شروع کی تھی ، اور آج 17 اکتوبر 2024 کو مکمل ہوا، واٹر ڈائیورجن کے جانب ایک قدم اٹھایا تھا ۔ وہ الحمدللہ مکمل کر لیا۔ دو سے ڈھائی کلومیٹر کے لمبے واٹر چینل میں پانی چھوڑا ۔ الحمدللہ کامیاب ہو گیا ۔ اس پانی کو ستمبر کے اخیر تک سید پارہ واٹر چینل میں چھوڑیں گے انشاء اللہ
یہ ایک خواب تھا اور ہمیں 24 سال سے اس کے پیچھے لگایا ہوا تھا، حکومت نے کھبی سروے اور کھبی شتونگ نالہ کے نام پر اربوں روپے خرچ ہوا تھا۔ یہ علاقہ سیاحتی اعتبار سے دیوسائی ہمارے بلتی زبان میں برسہ کہا تھا۔ حکومت کے سے سروے اور اربوں روپے خرچہ ہونے باوجود عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ 2023 میں اسکردو میں ایک ایسا وقت ہمارے اوپر آیا اور اسکردو کے ملحقہ علاقوں میں ایک ایسا وقت ایا۔ وہ وقت اسکردو کے تاریخ میں نہ پہلے کبھی آیا ہے اور نہ انشاء اللہ اب آئے گا۔ لوگ ایک بوند پانی کیلئے ترس گئے تھے ۔ حالات اس قدر خراب ہو گیا۔ ایک علاقے کا دوسرے کے ساتھ تصادم کا خطرہ ہو گیا۔ ہمارے مائیں ، ہمارے ۔بہنیں پانی لینے دوسرے علاقوں میں جا جا کر پانی لائی۔ حالات یہاں تک خراب تھا کہ وضو کرنے کیلئے پانی نایاب تھا۔۔
( اس بات کی گواہی میں خود دیتا ہوں۔ میرے والد صاحب ہسپتال میں ایڈمٹ تھا۔ وش روم کرنے کیلئے پانی میسر نہیں تھا۔ میں نے بازار سے منرل واٹر لاکر والد صاحب کو وضو کیلئے دیا تھا۔۔ )
آغا باقر الحسینی نے مزید کہا میں نے اس پورے حالات کو دیکھا ۔ 26 مارچ کو بندہ حقیر نے مرکزی جامعہ مسجد اسکردو میں میں نے ایک اعلان کیا اور لوگوں سے مشورہ لیا۔ اس کے ساتھ لوگوں نے ہمارے مشن میں لبیک کہا ۔ ہم نے عوام کے تعاون سے اس پر کام شروع کر دیا۔ آج الحمد اللہ مکمل ہو گیا۔
اس پروجیکٹ سے اسکردو کے گرد نواح میں پانی کا مسلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا۔ اس سے اسکردو کے گردونواح میں زراعت کو بھی فروغ ملے گا۔ انجمن امامیہ اسکردو کے ساتھ اسکردو بلتستان کے تمام مکاتب فکر نے اس میں حصہ لیا ہے۔ ان سب کا شکر گزار ہیں
urdu news skardu

آئی سی سی نے مینز اور وویمینز ٹی ٹیونٹی ورلڈ کپ 2024 کے انعامی رقم یکساں‌کر دیا،

اسکردو بروز اتوار پھلٹکس یوتھ آرگنائزیشن گلتری کی جانب سے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے ایک پروقار کریئر کونسنگ سیمنار

مشہ بروم کے ہیڈکوارٹر تھگس کے گورنمنٹ سکینڈری اسکول میں ایک نعتیہ تقریب، تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات میں‌سرٹیفکیٹ تقسیم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں