ضلع  شگر نامکمل منصوبوں کا قبرستان بن گیا

  شگر نامکمل منصوبوں کا قبرستان بن گیا
urdu news, Shigar will become the graveyard of unfinished projects
خصوصی رپورٹ 5 سی این نیوز ویب
  شگر مردہ منصوبوں کا قبرستان بن گیا ۔انتظامی طاقت کے بل بوتے پر جگہ حاصل کرنے کے باوجود ڈی ایچ کیو اسپتال پر تعمیرات شروع نہ ہوسکا ۔شگر سکردو روڈ تمام تر انتظامی مشینری کے استعمال اور کوشش کے باوجود 2023 کے اخر میں مکمل ہوکے تھرو نہ ہوسکا ۔گرلز ڈگری کالج کی تعمیر بھی دو ٹھیکیداروں کے درمیان۔پھنس کررہ گئی جس کے باعث کالج کا ابھی تک صرف چھت مکمل ہوا ہے جبکہ اسی کے ساتھ منظور شدہ خپلو گرلز مکمل ہوکر محکمہ کے حوالے کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے گرلز کالج پہلے جگہ نہ ملنے کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا جب جگے کا معاملہ ختم ہوا تو تعمیرات کے حوالے سے ٹھیکیداروں کے درمیان ایجنٹی کے معاملے پر مسئلہ کھڑا ہوا جس کی وجہ سے تعمیرات میں دیر ہوئی اسی ڈی ایچ کیو کے لیے بھی پہلے مرحلے میں زمین کا معاملہ درپیش ہوا جب اخری مرحلے میں طاقت کے ذریعے سے زمین حاصل کرلی گئی اور چاردیواری بھی شروع کی گئی تھی مگر اس وقت نہ چار دیواری مکمل ہوا ہے اور نہ ہی بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع ہوا ہے اسی طرح شگر کی نئی شاہراہ لمسہ روڈ کی تعمیر بھی مسئلہ کشمیر بنا ہوا ہے اور کئی سالوں روڈ ایک پہاڑ کے دامن میں پھنس کررہ گئی ہے جس کے باعث امسال بھی اس روڈ کے تھرو ہونے کےامکاناپ نظر نہیں آتے.
urdu news, Shigar will become the graveyard of unfinished projects

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں