وادی شگر سیاحت کا حب ہے۔ یہاں سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح اور کوہ پیما آتے ہیں۔ کوہ پیمائی کے شوقین افراد کیلئے یہ خطہ جنت ہیں ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹورزم گلگت بلتستان ذاکر حسین
وادی شگر سیاحت کا حب ہے۔ یہاں سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح اور کوہ پیما آتے ہیں۔ کوہ پیمائی کے شوقین افراد کیلئے یہ خطہ جنت ہیں ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹورزم گلگت بلتستان ذاکر حسین
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ایڈیشنل سیکرٹری ٹورزم گلگت بلتستان ذاکر حسین نے کہا ہے کہ وادی شگر سیاحت کا حب ہے۔ یہاں سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح اور کوہ پیما آتے ہیں۔ کوہ پیمائی کے شوقین افراد کیلئے یہ خطہ جنت ہیں۔ مقامی لوگوں کو چاہئے کہ سیاحت کی فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے ساتھ دیں اور علاقے میں سیاحت فروغ پائے اور یہاں کے لوکل کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے اور عالمی سطح پر پاکستان کی امیج بلند ہو۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹورزم ذاکر حسین صاحب صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی، سی کے این پی کے ڈائریکٹر راجہ عابد حسین،ٹورزم ڈیپارٹمنٹ بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر راحت کریم بیگ، باقر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ شگر، ٹور آپریٹرز کمپنیوں کے نمائندگان، تستے، اسکولی، کورفے،منجنگ اور تھونگل، سرنگو برالدو کے نمبرداران و سرکردگان و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پورٹرز اور بوجھ اٹھانے والے جانوروں کے معاوضے کا تعین اور اس کی ریگیولیشن، سی کے این پی اور اسامیان برالدو کے درمیان موجود تحفظات کو دور کرنا، بلترو ایریا میں صفائی ستھرائی، لائٹنگ، کیمپنگ و دیگر انتظامات کو قانونی شکل دینا تھا ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے میٹنگ کے مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ مذکورہ بالا مسائل کے حل کے لئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب ابرار احمد مرزا صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت کی سربراہی میں ایک کمیٹی نوٹیفائی کیا گیا ہے جس میں ڈی سی شگر و دیگر شامل ہیں میٹنگ میں موجود کمیٹی سربراہ اور ممبران نے تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز اور تحفظات کو غور سے سنا اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے شرکاء نے میٹنگ کے ایجنڈوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ تمام سٹیک ہولڈرز نے بحث و مباحثہ کے بعد تمام پوائنٹس پر اتفاق رائے کی اور فیصلے کئے گئے جس کی بعد ازاں حکام بالا کو پیش کیے جانے بعد قانونی شکل میں لایا جائے گا۔ تاکہ علاقے میں سیاحت فروغ پائے اور یہاں کے لوکل کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے اور عالمی سطح پر پاکستان کی امیج بلند ہو۔
urdu news, Shigar Valley is the hub of tourism, Most of the foreign tourists and climbers come here.