ایاز احمد شگری ،شگر ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن کے پہلے صدر منتخب ،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے آج سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ایاز احمد شگری ،شگر ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن کے پہلے صدر منتخب ،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے آج سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب میں شگر ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے حلف لیا جس میں اعلی شخصیات نے شرکت کہ دوسروں کے علاوہ صدر پاکستان ٹور آپریٹر اور ساجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اقبال انچن اور دوسرے اہم شخصیت بھی تقریب میں موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوے گورنر گلگت بلتستان نے شگر ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو دی جانی سہولیات کو بہتر کرنے پر زور دیا گورنر نے ٹور آپریٹر کو کہا کہ علاقے میں سیاحت کے ذریعے معاشی انقلاب لا سکتے ہیں انہوں نے حکومت گلگت بلتستان اور حکومت پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کیا کہ ہم ہر سیاحت دوست اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جاے گا انہوں نے ایاز احمد شگری کے خدمات کہ تعریف کہ وہ خود ایک ادارے سے کم نہیں ایاز شگری ٹورزم ٹائیکون ہے انکی جتنی تعریف کی جاے کم ہے وہ علاقے میں ٹورزم کی پروموشن کے لیے دن رات کام کرتے نظر آتا ہے انکی بے لوث خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے ٹو کے سرزمین شگر ایک مردم خیز زمین ہے جس کے جوانوں عزم و ہمت کے نشان ہے انہوں نے نئی بنیے والے اس تنظیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ایاز شگری کے مطالبے پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ صاحب نے رائیلٹی فیس کو کم کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر محترم آ صف علی ذرداری صاحب اس بابت ملاقات کرکے ان سے رائیلٹی فیس کم کرنے پر بات کرنے کی بھی یقین دہانی کرایا ہے جس کی وجہ سے ٹور آپریٹرز میں بے چینی پایا جاتا ہے جس پر ایاز احمد شگری صاحب نے گورنر گلگت بلتستان کا شکریہ ادا ،کابینہ کے اہم ارکان ایاز احمد شگری صدر ،احمد نصیب سنئیر نائب صدر ،اقبال شگری جنرل سیکرٹری ،عمران شگری فنائنس سیکرٹری ہوں گے ۔
urdu news, Shigar Tour Operators Association