لاہور یوم آزادی شگر کے حوالے سے لاہور بار ایسوسی ایشن میں تقریب ۔ وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان ، صدر پی ٹی آئی شگر حسن شگری ایڈووکیٹ نے شرکت کی
لاہور یوم آزادی شگر کے حوالے سے لاہور بار ایسوسی ایشن میں تقریب ۔ وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان ، صدر پی ٹی آئی شگر حسن شگری ایڈووکیٹ ، صدر مسلم لیگ ن طاہر شگری ، وزیر محمد نسیم شگری صدر عوامی ایکشن کمیٹی شگر ، راجہ معظم علی خان اور دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب کا اہتمام معروف قانون دان و سفیر شگر منور مسعود ہیرا نے کیا تھا ۔ تقریب میں لاہور بار ایسوسی کے وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزادی کی قدر قیمت ان اقوام سے پوچھے جو غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے وادی شگر کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہوا یے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو ، بلند بالا پہاڑ ، خوبصورت جھرنے ، ندی نالے اور جھیلوں کا مسکن ہیں۔ پاکستان کی آزادی کے بعد جدوجہد ازدی کی تحریک جب گلگت بلتستان پہنچا تو بلتستان میں سب سے پہلے شگر کے عوام نے آزادی حاصل کی۔ جس کے بعد شگر کی عوام نے مجاہدین کی راشن اور ہتھیار کا زمہ لیا اس طرح سکردو 14 اگست 1948 کو آزاد ہوا ۔ اور پاکستان کیساتھ الحاق ہوا۔ تقریب میں صدر لاھور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان چوھدری اور سیکرٹری لاھور بار ایسوسی ایشن نصیر بھلہ نے معزز مہمانوں کا استقبال اور شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ورلڈ کمبوہ ایسوسی ایشن کی جانب سے حافظ عنائت اللّٰہ نے خصوصی شرکت کی اور شگر سے کمبوہ برادری کی طرف سے یک جہتی کا اظہار کیا۔ تقریب میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا بھی مطالبہ دہرایا گیا اور راجہ محمد اعظم خان سے وکلاء لاھور بار نے وعدہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اہلیان پنجاب آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
Urdu news, shigar independence day