urdu news, Shigar District Farmers’ Remarkable Achievement 0

ضلع شگر کے کسانوں کا شاندار کارنامہ — سب سے زیادہ پودے لگا کر گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ضلع شگر کے کسانوں کا شاندار کارنامہ — سب سے زیادہ پودے لگا کر گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار گلاب پور علی احمد جان اور AKRSP کے ریجنل منیجر (آر ایم) راحت علی نے گلاب پور میں منعقدہ تقریب کے دوران شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے کسانوں میں خصوصی چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر آر ایم راحت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر چار لاکھ پچاس ہزار (4,50,000) پودے لگائے گئے، جن میں سے سب سے زیادہ دو لاکھ بانوے ہزار (2,92,000) پودے ضلع شگر کے محنتی کسانوں نے لگائے۔ اس شاندار کارکردگی پر ضلع شگر کو صوبے میں سب سے زیادہ شجرکاری کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ کے لیے شجرکاری نہایت اہم ہے، اور ضلع شگر کے عوام نے اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لے کر ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے۔ ان پودوں کی بدولت نہ صرف ماحولیات میں بہتری آئے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز اور صحت مند مستقبل کی بنیاد بھی رکھی گئی ہے۔ اختتام پر مقامی انتظامیہ اور AKRSP کی جانب سے کسانوں کے جذبے اور تعاون پر شکریہ و تحسین کا اظہار کیا گیا، جبکہ کسانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, Shigar District Farmers’ Remarkable Achievement

FPSC interview schedule for Trained Graduate in Gilgit-Baltistan

یو بی ایل پاکستان میں نوکری کرنے کا بہترین موقع

50% LikesVS
50% Dislikes

ضلع شگر کے کسانوں کا شاندار کارنامہ — سب سے زیادہ پودے لگا کر گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں