ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں یوم آزادی پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا

ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں یوم آزادی پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا
Urdu news, Shigar celebrate independence day of Pakistan
شگر(عابد شگری)ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں یوم آزادی پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا ۔ملک بھر کی طرح پاکستان کی 76ویں جشن آزادی ضلع شگر میں بھی بھر پور انداز اور شایان شان طریقے سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی اسی سلسلے میں ڈسٹرک کمپلکس میں ڈپٹی کمشنر شگر ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان ،ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس پی عبدالروف نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق وچوبن دستے نے سلامی دی .جشن آزادی کے سلسلے سے ڈسٹرکٹ کمپلکس سے انٹر کالج تک ریلی نکالی گئی ریلی میں شہریوں سمیت غازیوں پاک فوج سابق ایکس سولجر اور شہدا کے فیملیز نے شرکت کی انٹر کالج میں شہید زاکر میموریل کی جانب سے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ مرکزی تقریب کالج میں منعقد ہوا جس میں بچوں نے ترانے پیش کیا .شہید زاکر کی بیٹی مستجاب زہرا نے تقریر بھی کی جس نے سب آنکھوں کو اشک بار کیا تقریب میں شرکاہ نے وطن عزیز کے لیے بے پناہ دی جانے والی قربانی پر روشنی ڈالی گئی تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم بھی کیا
Urdu news, Shigar celebrate independence day of Pakistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں