شگر شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مشن پی بالا چھورکاہ شگر میں سلائی و کڑائی سینٹر کا افتتاح کردیا

شگر شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مشن پی بالا چھورکاہ شگر میں سلائی و کڑائی سینٹر کا افتتاح کردیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مشن پی بالا چھورکاہ شگر میں سلائی ۔کڑائی سینٹر کا افتتاح کردیا ۔ پاک فوج کی تعاون سے چلنے والے اس ادارے کی تعاون سے شگر بھر میں خواتین کو باروزگار بنانے کے مشن کے مطابق مشن پی بالا چھورکاہ میں کھولے گیے اس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح ڈی سی شگر ولی اللہ اور ایس سی او کے سی ای او دانش گل خٹک نے فیتہ کاٹ کرافتتاح کردیا اس موقع پر. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ مقابلے کے اس دور میں ہنر سیکھے بغیر کامیابی ممکن نہیں اور دنیا میں ہنر مند افراد ہی کامیاب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ پورے شگر میں خواتین کو باروزگار بنانے کے مشن پر گامزن ہیں اور شگر انتظامیہ شہید ذاکر میموریل ٹرسٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں اس موقع پر ڈی سی نے موقع پر دو ٹینرز کو ایک ماہ کی تنخواہ پنی جیب سے دینے کا اعلان کردیا ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے ٹرسٹ کے چیرمین خادم دلشاد نے کہا کہ ہمارا مشن ضلع بھر میں موجود خواتین کو باروزگار بنانا ہے اسی مقصد کے تحت شگر بھر میں سلائی کڑائی سینٹر کھولے جارہے ہیں اور اس وقت چھورکاہ میں علی اباد کے بعد یہ دوسرا سینٹر ہے اس کے بعد دیگر مقامات پر سینٹر کھولے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن پیسے کمانا نہیں بلکہ معاشرے میں خواتین کو باروزگار بنانا ہے اور اسی مقصد کے تحت شگر کے گوشہ و کنار میں 20 کے قریب سینٹر کھولے جائیں گے اور مناسب فیس میں خواتین کو بہترین ہنر سیکھاے جائیں گے ۔تاکہ خواتین بھی اپنی گھر کی کفیل بن سکیں
urdu news, sewing center shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں