شگر مرکزی جامع مسجد چھوترون شگر میں بعنوان آغاز بندگی اور تکریم اساتذہ مدارس کا انعقاد

urdu news, seminar Initiation of service and honoring teachers

شگر مرکزی جامع مسجد چھوترون شگر میں بعنوان آغاز بندگی اور تکریم اساتذہ مدارس کا انعقاد
شگر مرکزی( علی نوری) جامع مسجد چھوترون شگر میں بعنوان آغاز بندگی اور تکریم اساتذہ مدارس کا انعقاد۔جس میں حجتہ الاسلام سید عباس الموسوی ،شیخ سکندر علی بہشتی،شیخ علی خان نادم(امام جمعہ و جماعت تسر)،شیخ علی شاہد،شیخ شیر محمد مقدسی،شیخ علی احمد فاضلی،شیخ محبوب علی کریمی،شیخ محمد عیسیٰ جلالی،شیخ فدا علی انصاری،شیخ عیسیٰ ساجدی،سید شرافت،شیخ سکندر علی حیات،شیخ محمد خان اور ڈی ڈی او ہائی اسکول تسر مہدی علی محمودی و دیگر ائمہ مساجد،تسر باشہ کے دینیات سنٹرز کے مدرسین،مؤذن مساجد،خدام مساجد اور عوام کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس پروگرام میں اسلامی سوالات کے حوالے سے چار مدارس کے درمیان ایک کوئز مقابلہ کیا گیا جس میں مدرسہ المھدی تھورگو ٹاپ کر گئے۔علماۓ کرام نے علاقہ باشہ و برالدو میں آغا عباس الموسوی کے خدمات کو سراہا اور تمام مدارس و مساجد کو احیاء رکھنے کے لیے ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔تمام علماء کرام نے نوبلوغ بچوں اور بچیوں کو اپنی ذمہ داری سے مکمل طور پر آگاہ کرتے ہوئے ان کو مستقبل کے معمار قرار دے کر نت نئی چیزوں سے بھی آشنا کیا۔بالاخر زیر انتظام محکمہ شرعیہ چھوترون شگر تمام ائمہ مساجد باشہ و تسر،مؤذن برادران،خدام حضرات،مدرسین دینیات سنٹرز اور نو بلوغ بچوں اور بچیوں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر جناب آغا صاحب نے تمام علماء کرام،عوام الناس اور خاص طور اپنے ساتھ اس پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے پر جناب شیخ علی خان نادم صاحب،شیخ سکندر علی بہشتی صاحب(اسلامک سکالر)اور انتظامیہ کمیٹی چھوترون کے بھی از تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور علاقہ باشہ میں اپنی خدمات کو مزید جاری رکھنے کی یقین دہانی کی۔پھر دعاۓ زمانہ کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام پذیر ہوا۔

شگر ، ہنر اور آرٹ میں شگر کی لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں، حشوپی باغ میں پر نقش و نگاری کی نمائش منعقد ہوئی

نامکمل ایوان! پرفیسر قیصر عباس

کراچی ڈکیٹ کے سرغنہ کو سول لائن میں تعینات سی ٹی ڈی کے افسران نے مبینہ ملی بھگت سے ایک ملزم کو رہا کر دیا

urdu news, seminar Initiation of service and honoring teachers

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں