شگر سیکریٹری ٹورزم گلگت بلتستان نے شگر کا دورہ، چیف سیکرٹری کے گزشتہ دورہ شگر کے دوران جو اقدامات کا جائزہ لیا گیا
شگر سیکریٹری ٹورزم گلگت بلتستان نے شگر کا دورہ، چیف سیکرٹری کے گزشتہ دورہ شگر کے دوران جو اقدامات کا جائزہ لیا گیا
رپورٹ، 5 سی این شگر
شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب ابرار احمد مرزا کی ہدایت پر جناب رانا سلیم افضل سیکریٹری ٹورزم گلگت بلتستان نے شگر کا دورہ کیا دورے کا مقصد چیف سیکرٹری کے گزشتہ دورہ شگر کے دوران جو اقدامات اٹھائے گئے تھے ان اقدامات کی پراگریس اور دیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینا تھا اپنے دورے کے دوران چھومک لمسہ روڈ، ڈی ایچ کیو ہسپتال، آرایچ سی شگر، زیر تعمیر بجلی گھر فیز 2، گرلز ڈگری کالج کے سکیموں کا دورہ کیا لمسہ روڈ کے حوالے سے چیف انجینئر بلتستان ڈویژن عامر حسین نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں ایکسیئن بی اینڈ آر اور ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر کرامت رضا نے بریف کیا ڈی سی آفس شگر میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس سے جوائینٹ میٹنگ کی جس میں محکموں کے مسائل پر گفتگو ہوئی ڈی سی شگر نے تمام محکموں کی نسبت پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دیا. سیکرٹری صاحب نے محکموں کے سربراہان سے ان کے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کئے۔ عمائدین شگر سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے دورے کے مقصد سے آگاہ کیا عمائدین نے بھی میونسپل کمیٹی شگر میں بھرتی، مشینری کی فراہمی، ایجوکیشن کے مسائل اور کورٹ میں کیس کی وجہ سے رکے ہوئے ترقیاتی سکیموں و دیگر مسائل سے ان کو آگاہ کیا۔ سکریٹری ٹورزم نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے تمام ایشوز کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کی انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمپاونڈ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
urdu news, Secretary Tourism Gilgit-Baltistan visited Shigar