ڈائریکٹر جنرل اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن میجر جنرل عمر احمد شاہ کا ایس سی او کے زیر کفالت سکردو میں خصوصی افراد کے کیے قائم “انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر” کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن میجر جنرل عمر احمد شاہ کا ایس سی او کے زیر کفالت سکردو میں خصوصی افراد کے کیے قائم “انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر” کا دورہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈائریکٹر جنرل اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن میجر جنرل عمر احمد شاہ کا ایس سی او کے زیر کفالت سکردو میں خصوصی افراد کے کیے قائم “انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر” کا دورہ کیا۔ ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے ایسے تین اداروں کی کفالت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے جن میں گلگت، اسکردو اور مظفرآباد میں قائم ادارے شامل ہے۔
اس موقع پر ڈی جی ایس سی او نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا خصوصی افراد ہماری معاشرے کا اہم حصہ ہیں جو اپنی محنت، عزم اور قابلیت سے نہ صرف اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی مثال قائم کر رہے ہیں اور ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور ان کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے انڈیپینڈینٹ لیونگ سینٹر اسکردو میں فری لانسنگ ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے آئی ٹی کے شعبے میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچے اور بچیاں مستفید ہو رہے ہیں۔
ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے خصوصی افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ ایس سی او کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے مختص فری لانسنگ ہب میں لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے تاکہ اس سہولت سے فری لانسنگ ہب سے منسلک افراد ای کامرس اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی مہارتوں کو بروئے کار لا کر خود کفالت کی راہ پر گامزن رہیں۔
ایس سی او کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے باعث خصوصی صلاحیتوں کی حامل خواتین دستکاری، سلائی اور دیگر ہنر سیکھ رہی ہیں اور ان مہارتوں کے ذریعے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر رہی ہیں۔
اس موقع پر بیگم ڈی جی ایس سی او نے دستکاری سینٹر کا افتتاح بھی کیا، جہاں خصوصی خواتین کو سلائی اور دیگر ہنر سیکھنے کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ سینٹر سپیشل خواتین کو خود مختار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جہاں وہ اپنے ہنر کو فروغ دے کر مالی طور پر مستحکم ہو سکتی ہیں۔
ڈی جی ایس سی او نے خصوصی افراد کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی لگن اور جدوجہد پورے معاشرے کے لئے قابل تقلید ہے اور پاک فوج اور ایس سی او انڈیپینڈینٹ لیونگ سینٹر جیسے ادارے کے ذریعے ایسے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
urdu news, SCO network, this Center is Special is a major step towards empowering women
جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار کی درخواست پر بنچ کی تشکیل پر اعتراض کر دیا