ایس سی او گلگت بلتستان میں سروس مہیا نہیں‌کرسکتی ہے تو آپ چلے جائیں، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

ایس سی او گلگت بلتستان میں سروس مہیا نہیں‌کرسکتی ہے تو آپ چلے جائیں، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او اپنے ٔآپ کو گلگت بلتستان اور پاکستان کا مالک سمجھتا ہے،آپ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروس بہتر طور پر مہیا نہیں کر سکتی ہے تو آپ چلے جائیں‌، کوئی دوسری کمپنی آنے کو تیار ہے ، آپ ادھر ڈایئن بنا بیٹھا ہے نہ لوگوں کو سروسز دے رہی ہیں اور نہ ہی لوگوں کو سہولیات مہیا کر رہی ہے. اور وہ اپنے ملازمین کو بنیادی سیلری بھی نہیں‌دے رہی ہے ان کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام استحصال کا شکار ہے، ایس سی او اپنے رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان سے 7 سے 8 ارب کی انکم وصول کرتے ہیں.اور وہ فیڈرل کنسولیڈیڈ فنڈ میں شامل ہوتا ہے ، لیکن گلگت بلتستان کو اس کا بھی حصہ نہیں‌ملتا ہے، اور نہ ہی یونیورسل فنڈ میں گلگت بلتستان کا کوئی شئیر ہیں.اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان نے کہا کہ ایس سی او کے اعلی حکام کو اس پر نوٹس لینا چاہیئے، ہم یہ نہیں‌چاہتے ہیں کہ اپ کی سروس سے پورے ادارے پر سوال اٹھایا جائے، ایس سی او کی نالائقی سے سلامیت کے ادارے ہیں‌ان پر کوئی سوال نہ اٹھایئے، ایس سی او دوسرے اداروں کے بدنامی کا باعث نہ بنیں. اس کو آپ ٹھیک کریں،
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ہم عوام کو بتایئں گے کہ اس وقت میں‌پس پردہ ہو کیا رہا ہے، گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کیا گھناونے کھیل کھیلا جا رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو کہاں دھکیلا جا رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے زمینوں‌سے کس طرح بے دخل کیا جا رہے ہیں.
گلگت بلتستان کی حکومت کو پچھلے سال رجیم چینچ کے تحت ہٹایا گیا،اس اسمبلی کے ساتھ جو ہوئی تھی. اس کے بعد جو گورنمٹ آئی ہے ، اس حکومت خود ایک پیچ پر نہیں‌ہے.بلکہ وہ کوئی فیصلہ کرنے کی اہل نہیں‌ہیں.بس یہ اسکرپ پر دستخظ کرتے ہیں. میں‌کابینہ اراکین کو بتانا چاہتا ہوں‌، یہاں کسی کی حکومت نہیں‌ہے. امجد ایڈوکیٹ صاحب کا حالیہ پریس کانفرنس دیکھیں‌پھر پتہ چلے گا کون کہا کھڑا ہے.
ہم بحیثت اپوزیشن تمام ایشوز کو اسمبلی میں‌اٹھایئں‌گے، ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں‌، اپ عوام کو سہولیات مہیا کریں‌، آپ روزہ داروں کو اسانیاں پیدا کریں‌، لیکن پیسہ کہاں سے لائیںگے، اپ کے پاس گراینڈ کدھر ہے، آپ عوام کے ساتھ جھوٹ مت بولیں‌، ہم اپ کے ساتھ کھڑا ہونگے. یہ عجیب و غریب حکومت کو بنے ہوئے 8 مہینے ہو چکے ہیں‌ایک روپئے کا ایڈشنل گراینڈ نہیں‌ملا ہے. جو ترقیاتی فنڈز کے ساتھ جو حشر ہو رہا ہے ، اس پر بھی اسمبلی میں اواز اٹھائیں‌گے

PSL 2024 پاکستان سپر لیگ 2024، فائنل میں اسلام آباد سےسخت مقابلے کیلئے تیار ہیں، افتخار احمد

اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا مکمل انٹریوو دیکھیں‌

urdu news, SCO cannot provide service in Gilgit-Baltistan then you should leave

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں