شگر سرفرنگا ایونٹ: بلتستان یونیورسٹی کے شعبہ جاتی اسٹالز توجہ کا مرکز رہے

شگر سرفرنگا ایونٹ: بلتستان یونیورسٹی کے شعبہ جاتی اسٹالز توجہ کا مرکز رہے
Urdu news, Sarfa Ranga event
علم دوست شخصیات اور بڑے عہدوں کے حامل آفیسران کا شعبہ بانٹی و سیاحت کے شہ پاروں کا مشاہدہ
شعبہ لسانیات ایک بار پھر بلتی رسم الخط کی توضیح و تشریح کرنے میں مصروف، وفود کو تفصیلی بریفنگ
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کا تمام شعبہ جاتی اسٹالز کا دورہ، منتظمین کی کاوشوں کو سراہا
سکردو سرفرنگا ایونٹ آج اختتام پذیر ہوا اور بلتستان یونیورسٹی نے بھرپور طریقے سے مذکورہ ایونٹ میں اپنی شراکت کو یقینی بنایا۔ آج آخری دن بھی جاری سرگرمیوں کا ناطہ گذشتہ دو دن کی مصروفیات سے تھا۔ اِس لئے کہ مسلسل دن تین بلتستان یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات نے اپنی علمی و تحقیقی رشحات کی خوب نمائش کی اور لوگوں سے داد وصول کیا۔ آج کے آخری ایونٹ میں شعبہ باٹنی کے اِسٹال میں لوگوں کا رَش لگا رہا۔ بلکہ مختلف وفود کی صورت میں لوگوں کی آمد ہوئی اور اسٹال میں موجود تحقیقی مقالہ جات کا مشاہدہ کیا اور جڑی بوٹیوں سے متعلق آویزاں کئے گئے معلوماتی پمفلٹس کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ شعبہ ہذا سے وابستہ ڈاکٹر اکبر ضیغم کی نگرانی میں تحقیق کرنے والے طلباء و طالبات کے تحقیقی پروجیکٹس ترتیب وار رکھے گئے تھے اور اِس دوران وزیرِ تعلیم غلام شہزاد آغا، ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر سیاحت، ڈپٹی کمشنرو اسسٹنٹ کمشنر اِسٹا ل وارد ہوئے اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کا سراہا ۔ معزز مہمانوں نے قرار دیا کہ اِس قسم کی سرگرمیاں کسی بھی تعلیمی ادارے کی شناخت ہوتی ہیں۔ بلتستان یونیورسٹی تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیق میں بھی نمایاں ہورہی ہے۔ طلباء و طالبات کے تحقیقی کام معیار کے بلند درجے پر پورے اُترتے ہیں۔ دوسری جانب شعبہ سیاحت و میزبانی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ صبح سے لوگوں نے مذکورہ شعبہ کی طرف سے نصب کردہ اسٹال کا دورہ کیا اور سیاحت سے متعلق آویزاں کئے گئے بینرز کو دلچسپی سے دیکھا۔ شعبہ سیاحت و میزبانی نے گلگت بلتستان میں موجود سیاحتی مقامات کی تشہیراِس نہج سے کی تھی کہ مذکورہ مقامات کو ایک بار دیکھنے والا دوبارہ دیکھنے کا متمنی رہوتا۔ شعبہ لسانیات آج بھی فعال تھا۔ حسبِ معمول بلتی رسم الخط پر مذکورہ شعبہ کی توجہ مرکوز رہی۔ دریں ثنائ وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے تمام شعبہ جاتی اسٹالز کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات اوت اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔ اُنہوں نے ذمہ داران کی شبانہ روز محنت کی تعریف کی اور شاباشی دی۔ سرفرنگا ایونٹ کا اختتام تو ہوگیا لیکن بلتستان یونیورسٹی کی شراکت نے اِس ایونٹ کی قومی و بین الاقوامی حیثیت میں نمایاں اضافہ کیا۔ اِس لئے کہ متمدن دُنیا بڑے سے بڑے ایونٹ میں تعلیمی اداروں کی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یقین رکھتی ہے کہ کسی بھی معاملہ یا مسئلہ میں تعلیمی ادارے ہی صحیح نمائندگی کرسکتے ہیں۔

قراقرم یونیورسٹی میں طالبات کو حراساں کرنے پر انکشاف

urdu news, Sarfa Ranga event: Departmental stalls of University of Baltistan were the center of attention

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں