urdu news, Roshan Economy Power Package 0

وزیراعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے ’روشن معیشت بجلی پیکج‘ کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے ’روشن معیشت بجلی پیکج‘ کا اعلان کردیا، صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ 3 سال میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم کی جانب سے زراعت کے شعبے کی بہتری کے لیے ’روشن معیشت بجلی پیکچ‘ کا اعلان کیا گیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا گیا جس کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ 3 سال میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کو 34، زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سال میں پورا سال صنعتی، زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔

urdu news, Roshan Economy Power Package

50% LikesVS
50% Dislikes

وزیراعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے ’روشن معیشت بجلی پیکج‘ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں