گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نیٹکو بسوں کو دو مختلف مقامات پر حادثات، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نیٹکو بسوں کو دو مختلف مقامات پر حادثات، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی، نیٹکو کی دو بسوں کو دو مختلف مقامات پر حادثات پیش آئے۔ پہلی بس، جو گلگت سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی، شاہ مقصود کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، جبکہ دوسری یوٹانگ بس، جو راولپنڈی سے سکردو جا رہی تھی، کو داسو کے قریب حادثہ پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک نیٹکو اہلکار سمیت متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور نیٹکو حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
urdu news, road accident skardu road
آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنےکی استدعا مستردکردی